ETV Bharat / state

Mukhtar Abbas Naqvi on Bulli Bai App: بھارت کی جامع ثقافت کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی: نقوی

بی جے پی کے سینیئر رہنما اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی Mukhtar Abbas Naqvi on Bulli Bai App نے کہا کہ ملک کی 'جامع ثقافت' کے خلاف کوئی بھی 'سائبر مجرمانہ فرقہ وارانہ سازش' کامیاب نہیں ہوگی۔

author img

By

Published : Jan 3, 2022, 5:01 PM IST

Mukhtar Abbas Naqvi
Mukhtar Abbas Naqvi

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نےسوشل میڈیا ایپ پر مرکزی حکومت کی کارروائی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'بھارت میں خواتین کے خلاف مجرمانہ فرقہ وارانہ سازش' کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 'اس طرح کی سازش میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ ایسے لوگ جلد ہی بے نقاب ہوں گے۔

مختار عباس نقوی کہا کہ 'ایسے کچھ شرپسند لوگ وقتاً فوقتاً بھارت کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے سازشی کوششیں کرتے ہیں لیکن بھارت کی بھرپور جامع ثقافت اور رسم و روایات ایسی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیتیں۔

واضح رہے کہ مسلم خواتین کو بدنام کرنے والے ایک موبائیل ایپ پر گزشتہ روز کارروائی کی گئی تھی اور اسے بلاک کیا گیا تھا جس کی تصدیق مرکزی آئی ٹی وزیر نے کی تھی۔

مرکزی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اشوینی ویشنو Union Minister of IT نے کہا تھا کہ مسلم خواتین کو نشانہ بنانے والی 'بلی بائی' ایپ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.