مودی حکومت کے دوسری ٹرم کا آج پہلا بجٹ پیش کیا گیا ہے اس بجٹ کو بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارمن نے پیش کیا۔ حالانکہ اس بجٹ کو پیش کرنے کے دوران زیادہ وقت کے استعمال پر حزب مخالف سیاسی جماعتوں نے مرکز کو نشانہ بھی بنایا۔
بجٹ کے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے پرانی دہلی کی عوام سے اس بجٹ پر ان کے خیالات جاننے کے لیے ان سے بات کی جس پر مختلف پہلو سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیے:-
دہلی میں مظاہرین پر 48 گھنٹے کے اندر دوسری فائرنگ
بجٹ 2020 کے اہم نکات
اس موقع سید محمد اماد نے بتایا 'وہ اس بجٹ سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں کیونکہ جس طرح سے مودی حکومت نے عوام کو بے وقوف بنایا ہے وہ سب کے سامنے ہیں'۔
وہیں نسیم احمد کا کہنا ہے 'جو منریگا اسکیم غریبوں کے لیے سہارا بنا کرتی تھی مودی حکومت نے اس کا ہی بجٹ کم کردیا'۔
پرانی دہلی کے ایک اور نواسی کنور شہزاد کا کہنا ہے 'ملک کے نوجوان بے روزگاری سے پریشان ہے لیکن مودی حکومت نے اپنے اس بجٹ میں نوجوانوں کے لیے کچھ بھی نہیں کیا، نوجوانوں کے لیے یہ بجٹ مایوس کن ہے۔
مزید پڑھیے:-
رقومات، آزادی کا نعم البدل نہیں: چدمبرم
بجٹ 2020 سمجھ سے عاری