ETV Bharat / state

'سونیا کے خلاف تبصرہ نا قابل برداشت'

ہریانہ کانگریس کی صدر کماری شیلجہ نے ارنب گوسوامی کی جانب سے قابل اعتراض تبصرہ کی مذمت کی ہے۔

ہریانہ کانگریس کی صدر کماری شیلجہ نے ارنب گوسوامی کی جانب سے قابل اعتراض تبصرہ کی مذمت کی ہے

author img

By

Published : Apr 22, 2020, 10:52 PM IST

ریاست ہریانہ میں کانگریس کی صدر کماری شیلجہ نے ایک نجی نیوز چینل کے اینکر ارنب گوسوامی کی جانب سے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی پر کیے گئے قابل اعتراض تبصرہ کی مذمت کی اور کہا کہ یہ تبصرہ بالکل ناقابل برداشت ہے۔

کماری شیلجہ نے دیر شام جاری بیان میں اسے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سازش قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ بی جے پی اسپونسرڈ کچھ چینل اور ان کے صحافی، صحافتی اقدار بھول کر ایسے پروگرام چلا کر جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔

کماری شیلجہ نے ایک نجی نیوز چینل کے اینکر ارنب گوسوامی کی جانب سے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی پر کیے گئے قابل اعتراض تبصرہ کی مذمت کی

انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ صحافی کے بھیس میں یہ لوگ ذاتی مفاد کے لیے سماج میں زہر گھولنے کا کام کررہے ہیں۔

کانگریس کی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو جواب دینا چاہیے کہ کیا بھارتی تہذیب و ثقافت میں اس طرح سے خاتون کی بے حرمتی ہونے دیں گے؟

کماری شیلجہ نے کہا کہ جمہوریت میں بولنے کی آزادی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی کے خلاف اس طرح سے قابل اعتراض اور بھدے زبان کا استعمال کرکے سفید جھوٹ پھیلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اس پر از خود نوٹس لے کر کاروائی کرنی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.