ETV Bharat / state

دہلی میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع - اروند کیجریوال

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھنے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی مدت میں 3 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

kejriwal
kejriwal
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 3:39 PM IST

Updated : Apr 25, 2021, 4:00 PM IST

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری لاک ڈاؤن کو آج مزید ایک ہفتے تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ اس لیے لاک ڈاؤن کو آئندہ پیر کی صبح 5 بجے تک کے لیے بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن آخری ہتھیار ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہم نے دیکھا کہ پازیٹیو ریٹ تقریباً 36 سے 37 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ دہلی میں انفیکشن کی اتنی شرح آج تک نہیں دیکھی گئی۔ گزشتہ ایک دو دنوں سے انفیکشن کی شرح کچھ کم ہوئی ہے اور آج یہ شرح 30 فیصد سے نیچے آگئی ہے۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ انہوں نے ایک پورٹل شروع کیا ہے جس کو آکسیجن کی سپلائی کے بہتر بندوبست کے لیے آکسیجن مینوفیکچررز، سپلائرز اور ہسپتالوں کے ذریعہ ہر دو گھنٹے میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ مرکز اور ریاست کی ٹیمیں ایک ساتھ کام کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 19 اپریل کو دہلی میں 6 دنوں کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جو پیر کی صبح پانچ بجے تک جاری رہنا تھا لیکن اب انفیکشن کا سلسلہ منقطع کرنے کے لیے لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کیا گیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں افرا تفری کا ماحول ختم ہوجائے گا۔

Last Updated : Apr 25, 2021, 4:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.