ETV Bharat / state

Kejriwal Upset with AAP Leader Gautam گجرات میں عآپ رہنما کے ہندو مخالف حلف سے گھرے کیجریول - anti hindu oath

دہلی حکومت کے وزیر راجندر پال گوتم کے ہندو مخالف حلف سے گھر گئے ہیں اور ان کے ہندو مخالف ہونے کا پروپیگنڈہ چاروں طرف سے زور پکڑتا جا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سے گجرات میں کیجریوال کی شبیہ کو نقصان پہنچا ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کے امکانات کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔Kejriwal Upset with AAP Leader Gautam

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 8, 2022, 4:43 PM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال دہلی حکومت کے وزیر راجندر پال گوتم کے ہندو مخالف حلف سے گھر گئے ہیں اور ان کے ہندو مخالف ہونے کا پروپیگنڈہ چاروں طرف سے زور پکڑتا جا رہا ہے۔Kejriwal Upset with AAP Leader Gautam

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے انچارج امت مالویہ نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں گجرات کے مختلف شہروں میں کیجریوال کے کالے بیک گراونڈ والے پوسٹر اور کٹ آؤٹ لگائے گئے ہیں جن پر مسلم ٹوپی اور کندھے پر چار خانوں والا تولیہ ہے۔ کیجریوال پر گجراتی میں لکھا ہے کہ 'میں ہندو مذہب کو پاگل پن مانتا ہوں۔' اور 'میں ہندو مذہب کے دیوتاؤں اور دیویوں برہما، وشنو، مہیش، شری رام، شری کرشن کو ایشور نہیں مانوں گا اور نہ ہی ان کی پوجا کروں گا۔'

بتایا جاتا ہے کہ اس سے گجرات میں کیجریوال کی شبیہ کو نقصان پہنچا ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کے امکانات کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

درحقیقت، وجے دشمی کے دن یہ پروگرام راجندر پال گوتم کی موجودگی میں دہلی کے قرول باغ میں امبیڈکر بھون میں ہوا تھا۔ ویڈیو میں بدھ مت کے پیروکار لوگوں سے حلف لے رہے ہیں۔ جس وقت یہ حلف لیا جا رہا تھا اس وقت اسٹیج پر راجندر پال گوتم بھی موجود تھے۔ جو حلف لیا گیا تھا اس میں برہما، وشنو، مہیش کو کبھی بھی ایشور نہیں مانوں گا اور نہ ہی ان کی پوجا کروں گا۔ میں رام اور کرشن کو ایشور نہیں مانوں گا اور نہ ہی ان کی پوجا کروں گا۔ میں گوری گنپتی وغیرہ ہندو مذہب کے کسی دیوی دیوتا کو نہیں مانوں گا اور نہ ہی پوجا کروں گا، شامل تھا۔'

اس واقعہ کا ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہوا اور دہلی کے وزیر گوتم بی جے پی کے نشانے پر آگئے۔ بی جے پی کے لیڈروں کی جانب سے ٹویٹ کرکے انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کیجریوال خود گوتم کے حلف سے ناراض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Kejriwal on Gujarat Govt Change گجرات میں تبدیلی ہوکر رہے گی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.