نئی دہلی: سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے جمعرات کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہاٹ کیسز کی تہوں میں چھپائے گئے 55.4 لاکھ روپے مالیت کے امریکی ڈالر برآمد کئے ہیں۔ سی آئی ایس ایف نے ایک بیان میں کہا کہ آئی جی آئی ہوائی اڈے کے ٹرمینل-3 پر سی آئی ایس ایف کی نگرانی اور انٹیلی جنس اہلکاروں نے 'سی' قطار کے چیک ان ایریا میں ایک مسافر کی مشکوک حرکت کو دیکھا۔ بعد میں مسافر کی شناخت محمد اسرافیل کے نام سے ہوئی اسے دہلی سے دبئی جانا تھا۔ US Dollar Seized at IGI Airport
بیان میں کہا گیا ہے کہ شبہ ہونے پر اس کے ٹرالی بیگ کو X-BIS مشین میں مکمل جانچ کے لیے لے جایا گیا۔ تحقیقات میں کچھ غیر ملکی کرنسی چھپانے کی مشکوک تصویر ملی۔ اس کے بعد انہیں چیک ان کی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کی اجازت دی گئی اور جسمانی اور الیکٹرانک ذرائع سے قریب سے نگرانی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Gold Seized at Shamshabad Airport حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر سونا ضبط
چیک ان کے عمل اور امیگریشن کی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد اسے سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے روکا اور کسٹم آفس لے آئے۔ اس کے ٹرالی بیگز کی مکمل جانچ پڑتال سے اس کے پاس 69,300 امریکی ڈالر (55.4 لاکھ روپے) کا پتہ چلا، جو ٹرالی بیگ میں رکھے ہوئے ہاٹ کیس کی تہوں کے اندر چھپاکر رکھے گئے تھے۔
یو این آئی