چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گو فینگ نے کہا ’ ہندوستان چینی کمپنیوں پر جانبدارانہ پابندی عائد کررہا ہے ہندوستان کی یہ کارروائی عالمی تجارت تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے متعلقہ ضابطوں کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان نے قومی سلامتی کے لئے خطرہ بتاتے ہوئے مشہور گیمنگ ایپ پب جی سمیت چین کے 118 ایپس پر گزشتہ روز پابندی عائد کردی تھی۔ ہندوستان ابتک چین کے 224 ایپس پر پابندی عائد کرچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہندوستان سخت محنت سے قائم کئے گئے باہمی تعاون اورترقی کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور چینی کمپنیوں سمیت دیگر خدمات مہیا کرانے والوں کے لئے ایک کھلا اور مناسب کاروبار ماحول بنانے کا فیصلہ کیا جاسکے۔