انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے کہا کہ ' کشمیر معاملہ بھارت کا داخلی معاملہ ہے اس میں پاکستان اور چین کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے نیز کشمیر معاملہ کو اقوام متحدہ تک لے جایا جانا ہی غیر ضروری تھا'۔
ایک سوال کے جواب میں انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے کہا کہ 'بھارت کی معیشت بہت پیچھے ہے، اس کے اثرات کو ہمیں مستقبل میں بھگتنا پڑے گا'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'کمزور معیشت کی وجہ سے ہمیں جو بین الاقوامی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا ان سے نمٹنے کیلئے مناسب اقدامات اٹھانے کے بجائے مرکزی حکومت طلاق ثلاثہ قانون اور ایودھیا معاملہ کے ذریعے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے'۔
مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے مزید کہا کہ تمل ناڈو میں بلدیہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پارٹی تیاری کر رہی ہے، جس کیلئے صوبہ بھر میں ضلعی سطح پر جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ڈی ایم کے پارٹی کے ساتھ انڈین یونین مسلم لیگ کی اتحاد جاری ہے اور بلدیہ انتخابات میں ہمیں جتنی نشستیں چاہئے وہ ہمیں مل جائیں گی۔
پریس میٹ میں جنرل سکریٹری کے اے ایم محمد ابوبکر ایم ایل اے، ریاستی خازن شاہ جہاں، رکن پارلیمان نواز غنی، ضلعی صدر سید سلیمان اور محمد علی موجود رہے۔