ھوڑا گاوں میں ہجوم نے دہلی پولیس ٹیم کو بچہ چور گروہ سمجھ کر اس کا محاصرہ کرلیا تھا۔
بعد ازاں علاقائی پولیس نے دہلی پولیس کی مدد کی اور انہیں ہجوم کی گرفت سے آزاد کرالیا۔
دراصل دہلی پولیس کی ٹیم ایک کیس کے سلسلہ میں سمن لیکر گاؤں پہنچی تھی کہ لوگوں نے اس ٹیم کا محاصرہ کرلیا۔
شمالی دہلی کے ویلکم تھانہ علاقے کی پولس سادہ لباس میں بریلی کے تھانہ بھوجی پورہ کے بھوڑا گائوں پہنچی تھی۔
مقامی ایس پی نے بتایا کہ دہلی پولس کے ساتھ مارپیٹ نہیں کی گئی جبکہ ٹیم جہیز ہراسانی معاملے میں سمن لیکر یہاں آئی تھی۔
واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے بریلی میں بچہ چوری کی افواہیں گشت کر رہی ہیں جبکہ ضلع کے مختلف تھانوں میں اب تک چار واقعات پیش ہوئے ہیں جہاں مشتعل ہجوم نے کچھ افراد کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔
اس سلسلہ میں اے ڈی جی زون، اویناش چندرا نے بتایا کہ بچہ چوری کی افواہ پر بے قصور لوگوں کو مارپیٹ کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
ہجومی تشدد کو روکنے کے لئے پولیس نے عوام سے تعاون طلب کیا ہے۔