ETV Bharat / state

دہلی: کیجریوال نے گزشتہ دو ہفتوں میں کورونا کی موت سے متعلق رپورٹ طلب کی

دہلی میں کورونا کی وجہ سے متعدد اموات ہورہی ہیں۔ اب وزیر اعلی اروند کیجریوال نے گزشتہ دو ہفتوں میں ہونے والی اموات کی ڈیٹیل رپورٹ طلب کی ہے۔

دہلی: اروند کیجریوال نے گزشتہ دو ہفتوں میں کورونا کی موت سے متعلق رپورٹ طلب کی

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 1:28 PM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا معاملے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، لیکن بازیابی کی شرح میں اضافے سے ریلیف ملنے والا ہے، جو 72 فیصد کو تجاوز کرچکا ہے۔ تاہم کورونا کی وجہ سے اموات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور اب تک دہلی میں کورونا انفیکشن کے باعث 3165 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اب اس معاملے میں ایک رپورٹ طلب کی ہے۔

دہلی: اروند کیجریوال نے گزشتہ دو ہفتوں میں کورونا کی موت سے متعلق رپورٹ طلب کی
دہلی: اروند کیجریوال نے گزشتہ دو ہفتوں میں کورونا کی موت سے متعلق رپورٹ طلب کی

وزیر اعلی نے گزشتہ دو ہفتوں میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکت کے بارے میں محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ مقصد اس رپورٹ کا جائزہ لینا ہے اور آنے والے دنوں میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کو کم سے کم کرنا ہے۔

محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری کو بھی اس بارے میں اطلاع دینی ہوگی کہ آنے والے دنوں میں کورونا سے ہونے والے اموات کے واقعات کی روک تھام کے لئے کچھ اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہےکہ جون میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی سطح روزانہ 125 اموات تھی، جو اب 7 جولائی کو روزانہ 50 اموات کے اعدادوشمار پر آگئی ہے۔ بازیابی کی شرح تسلی بخش ہونے کے بعد دہلی حکومت کی پوری توجہ اب ہلاکتوں کی تعداد کو کم کرنے پر ہے۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ اس رپورٹ کے بعد وزیر اعلی کیا کچھ ہدایات دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.