ETV Bharat / state

انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کورونا وائرس سے متاثر - اردو نیوز دہلی

تہاڑ کے اسسٹنٹ جیلر نے یہاں سیشن کورٹ کو بتایا کہ وہ ایک کیس کی سماعت کے سلسلے میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے راجن کو جج کے سامنے پیش نہیں کرسکتے، کیونکہ گینگسٹر چھوٹا راجن کووڈ۔ 19 سے متاثر ہو گیا ہے اور اسے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔

chhota rajan
چھوٹا راجن
author img

By

Published : Apr 27, 2021, 8:03 AM IST

انڈر ورلڈ ڈان راجندر نکلجے عرف چھوٹا راجن کورونا وائرس سے متاثر ہوگیا اور انہیں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ معلومات تہاڑ جیل کے عہدیداروں نے یہاں کے سیشن عدالت کو دی۔ راجن (61) 2015 میں انڈونیشنیا کے بالی سے حوالگی کے بعد اپنی گرفتاری کے بعد سے ہی دہلی کے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

ممبئی میں اس کے خلاف درج تمام مقدمات سی بی آئی کو منتقل کردیے گئے ہیں اور اس کے خلاف مقدمہ چلانے کے لئے ایک خصوصی عدالت قائم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ہوائی کرایہ محدود رکھنے کی میعاد میں 31 مئی تک توسیع

تہاڑ کے اسسٹنٹ جیلر نے پیر کے روز فون کے ذریعے سیشن عدالت کو بتایا کہ وہ ایک معاملے کی سماعت کے سلسلے میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے راجن کو جج کے سامنے پیش نہیں کرسکتے ہیں، کیونکہ گینگسٹر کووڈ۔ 19 سے متاثر ہو گیا ہے اور اسے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.