نتن گڑکری نے کہا کہ یہ ہماری طرف سے شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت ہوگا جنہوں نے کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ حصہ برقرار رکھنے کے لیے اپنی جان نچھاور کردیا تھا۔
خیال رہے کہ اپریل 2017 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں خطے کے ضلع ادھم پورہ میں کشمیر شاہراہ پر بنائی گئی بھارت کی سب سے بڑی روڑ ٹنل کا افتتاح کیا تھا۔ یہ ایشیا کی سب سے بڑی دو طرفہ ٹنل ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔
کشمیر شاہراہ پر ضلع ادھم پورہ کو ضلع رام بن سے جوڑنے والی یہ 9 اعشاریہ 2 کلو میٹر طویل ’چنانی ناشری ٹنل‘ فن تعمیر اور جدید ٹیکنالوجی کا ایک عظیم شاہکار ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر مکھرجی ایک بہترین ماہر تعلیم، منتظم اور ایک قد آور سیاسی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے بھارت کی آزادی کے ساتھ ساتھ اتحاد کے لیے بھی جدوجہد کی تھی۔
ایسا کہا جاتا ہے کہ ڈاکٹر مکھرجی نے کشمیر سے پرمٹ راج ختم کرنے اور اسے بھارت کا اٹوٹ حصہ برقرار رکھنے کے لیے اپنی جان کی قربانی دی تھی۔