نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ چارج شیٹ کو عام نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی بنچ نے صحافی سورو داس کی ایک مفادعامہ کی عرضی خارج کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر کی طرح چارج شیٹ عوامی دستاویز نہیں ہے۔ اسے ایف آئی آر کی طرح ویب سائٹ پر ڈالنا نامناسب ہوگا۔ بنچ نے کہا کہ چارج شیٹ کو عام کرنے سے ملزم، متاثرہ اور تفتیشی ایجنسی کے حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ چارج شیٹ عوامی دستاویز نہیں ہے اور اسے آن لائن اپ لوڈ نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس ایم آر شاہ اور سی ٹی روی کمار کی بنچ نے کہا کہ چارج شیٹ کو اپ لوڈ کرنا کوڈ آف کریمنل پروسیجر (سی آر پی سی) کی دفعات کے خلاف ہوگا۔ سپریم کورٹ نے 9 جنوری کو درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
عدالت عظمیٰ نے اپنے ایک فیصلے میں آر ٹی آئی کارکن اور تحقیقاتی صحافی داس کی طرف سے دائر مفاد عامہ کی عرضی کو خارج کر دیا۔ سماعت کے دوران عرضی گزار کے وکیل پرشانت بھوشن نے دیگر باتوں کے ساتھ دلیل دی کہ چارج شیٹ "عوامی دستاویزات" ہیں جن تک کوئی بھی رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ اس بحث کو مسترد کرتے ہوئے بنچ نے کہا، "ضروری دستاویزات کے ساتھ چارج شیٹ کی کاپی کو ایویڈنس ایکٹ کے سیکشن 74 کے مطابق عوامی دستاویزات کی تعریف کے تحت عوامی دستاویز نہیں کہا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: SC On land Eviction In JK سپریم کورٹ نے سرکاری زمین سے تجاوزات ہٹانے پر روک لگانے سے انکار کیا
یو این آئی