چندی گڑھ: وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ چندی گڑھ ایئر پورٹ کا نام تبدیل کر کے شہید بھگت سنگھ کے نام پر رکھا جائے گا، وزیراعظم نے یہ اعلان آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' کی 93ویں قسط میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 28 ستمبر کوسیلبریٹ کرنے کی ایک اور وجہ بھی ہے۔ جانتے ہیں کیا ہے؟ میں صرف دو لفظ کہوں گا لیکن مجھے معلوم ہے، آپ کا جوش چار گنا زیادہ بڑھ جائے گا۔ یہ دو الفاظ ہیں سرجیکل اسٹرائیک۔ بڑھ گیا نا جوش! ہمارے ملک میں امرت مہوتسو کی جو مہم چل رہی ہے انہیں ہم دل و جان سے منائیں، اپنی خوشیوں کو سب کے ساتھ بانٹیں۔ Chandigarh Airport to be Renamed
-
It has been decided to rename Chandigarh airport after Shaheed Bhagat Singh: PM Narendra Modi, on radio show 'Mann Ki Baat' pic.twitter.com/IG3bZ5WQ6O
— ANI (@ANI) September 25, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">It has been decided to rename Chandigarh airport after Shaheed Bhagat Singh: PM Narendra Modi, on radio show 'Mann Ki Baat' pic.twitter.com/IG3bZ5WQ6O
— ANI (@ANI) September 25, 2022It has been decided to rename Chandigarh airport after Shaheed Bhagat Singh: PM Narendra Modi, on radio show 'Mann Ki Baat' pic.twitter.com/IG3bZ5WQ6O
— ANI (@ANI) September 25, 2022
نریندر مودی نے کہا کہ 'آج سے تین دن بعد 28 ستمبر کو آزادی کا امرت مہوتسو کا ایک خاص دن آرہا ہے۔ اس دن مادر وطن کے بہادر بیٹے بھگت سنگھ جی کا یوم پیدائش ہے۔ بھگت سنگھ کے یوم پیدائش سے عین قبل انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ چندی گڑھ ایئر پورٹ کا نام اب شہید بھگت سنگھ کے نام پر رکھا جائے گا۔ اس کا کافی عرصے سے انتظار تھا۔ Mann Ki Baat
وزیراعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ 'میں چنڈی گڑھ، پنجاب، ہریانہ اور ملک کے تمام لوگوں کو اس فیصلے کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے آزادی پسندوں سے تحریک لے کر، ان کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے، ان کے خوابوں کا بھارت بنانا ہے اور یہی ان کے تئیں ہماری خراج عقیدت ہے۔ شہداء کی یادگاریں، ان کے نام سے منسوب جگہوں اور اداروں کے نام سے ہمیں فرض شناسی کی ترغیب ملتی ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی ملک نے کرتویہ پتھ پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کا مجسمہ لگا کر ایسی ہی کوشش کی ہے اور اب شہید بھگت سنگھ کے نام پر چنڈی گڑھ ایئر پورٹ کا نام اس سمت میں ایک اور قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'میں چاہوں گا کہ امرت مہوتسو میں جس طرح ہم آزادی پسندوں سے متعلق خاص مواقع پر خوشیاں منارہے ہیں اسی طرح 28 ستمبر کو بھی ہر نوجوان کو کچھ نیا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔