ETV Bharat / state

Booster Doses Free of Cost: اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کووڈ کی بوسٹر خوراک مفت - کووڈ کی بوسٹر خوراک مفت دینے کا فیصلہ

مرکزی حکومت نے 18 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو کورونا مخالف ویکسین کی اضافی ڈوز (بوسٹر ڈوز) مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ یہ سہولت ملک بھر کے تمام سرکاری مراکز پر دستیاب ہوگی۔ citizens above 18 years of age will be given booster doses free of cost

اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کووڈ کی بوسٹر خوراک مفت

author img

By

Published : Jul 13, 2022, 5:25 PM IST

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے بدھ کو ملک میں سرکاری ویکسینیشن مراکز پر 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو کورونا مخالف ویکسین کی اضافی ڈوز (بوسٹر ڈوز) مفت فراہم کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے یہ اطلاع دی۔ ٹھاکر نے کہا کہ اس کے لیے 15 جولائی 2022 سے 75 دنوں کی خصوصی مہم شروع کی جائے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔ بھارت کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت ایک مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے لوگوں کو تحفظ ملے گا۔ مرکزی وزارت صحت نے گزشتہ ہفتے کووڈ ویکسین کی دوسری اور احتیاطی خوراک کے درمیان وقفہ کو نو ماہ سے گھٹا کر چھ ماہ کر دیا تھا۔ یہ قومی ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ برائے امیونائزیشن کی سفارش پر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Booster Dose: کورونا بوسٹر ڈوز کے لیے نئی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.