ETV Bharat / state

Joshimath Land Subsidence جوشی مٹھ لینڈ سلائنڈنگ، مرکزی حکومت نے 6 رکنی ٹیم تشکیل دی

جل شکتی کی وزارت نے اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں لینڈ سلائیڈنگ کا معائنہ کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی جوشی مٹھ کا باریک بینی سے مطالعہ کرے گی۔ واضح رہے کہ جوشی مٹھ میں دراڑیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس کی وجہ سے لوگ خوف میں مبتلا ہیں۔ آج وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی جوشی مٹھ کا دورہ کریں گے۔ Joshimath Land Subsidence

Etv Bharat
جوشی مٹھ لینڈ سلائنڈنگ
author img

By

Published : Jan 7, 2023, 9:00 AM IST

Updated : Jan 7, 2023, 1:52 PM IST

دہرادون: ریاست اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں بار بار لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے نہ صرف ریاستی حکومت بلکہ مرکزی حکومت بھی کافی فکر مند ہے۔ مرکزی حکومت نے جوشی مٹھ لینڈ سلائیڈنگ کے وجوہات جاننے کے لیے 6 رکنی ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو تین دن میں مرکز کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت نے جمعہ کو ہی احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اسی دوران 6 جنوری کو وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے دہرادون میں افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی کی۔ جوشی مٹھ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے صورتحال روز بروز خطرناک ہوتی جارہی ہے۔ گھروں اور سڑکوں میں دراڑیں چوڑی ہوتی جا رہی ہیں۔ 600 سے زائد مکانات خطرے کی زد میں آگئے ہیں۔

اسی درمیان اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے جوشی مٹھ کا فضائی سروے کیا اور صورت حال کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہاں متاثرہ علاقوں کا زمینی معائنہ بھی کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ اس سے قبل وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے بھی میٹنگ میں عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ پہلے متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔ ریاستی حکومت کی ٹیم جوشی مٹھ میں صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔ Joshimath Land Subsidence

  • #WATCH | Joshimath land subsidence: Uttarakhand CM Pushkar Singh Dhami conducts an aerial survey of Joshimath. He will also conduct a ground inspection of the affected areas here and meet the affected families. pic.twitter.com/CmmhAewxhy

    — ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) January 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

قابل ذکر ہے کہ اتراکھنڈ حکومت نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ بے گھر خاندانوں کو چار ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ تاکہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈیزاسٹر کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعلی نے میٹنگ میں ایک بڑا عارضی بحالی مرکز قائم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ جوشی مٹھ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے این ٹی پی سی پاور پروجیکٹ کی سرنگ کے اندر کام بھی مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔ اس مسئلہ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے بی آر او کے تحت ہیلانگ بائی پاس تعمیراتی کام، این ٹی پی سی کے تپوون وشنوگڈ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے تحت تعمیراتی کام اور میونسپل ایریا کے تحت تعمیراتی کام پر فوری اثر سے اگلے احکامات تک پابندی لگا دی ہے۔ Joshimath Land Subsidence

یہ بھی پڑھین : Joshimath Land Subsidence جوشی مٹھ کے مکانوں میں دراڑیں پرنے کے معاملہ میں سی ایم دھامی کا اعلیٰ سطحی اجلاس

Last Updated : Jan 7, 2023, 1:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.