دہلی: دہلی وقف بورڈ نے وقف بورڈ کی 123 جائیدادوں پر جواب پر اپنا دعویٰ کیا کہ جائیدادیں ہمیشہ سے اس کے پاس رہی ہیں اور مرکز کے پاس اسے "بے دخل" کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، جب کہ عدالت سے اس مرحلے پر اسٹیٹس کو (جوں کی توں صورت حال) کے عبوری اقدام کو برقرار رکھنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی۔ جسٹس منوج کمار اوہری نے مرکزی حکومت کے وکیل اور عرضی گزار کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کی سماعت کے بعد بورڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
رواں برس کے آغاز میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے دہلی وقف بورڈ کی 123 جائیدادوں پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں مساجد، درگاہ اور قبرستان شامل تھے، یہ فیصلہ ایک دو رکنی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ ایل ڈی او نے 8 فروری کو بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کو لکھے گئے ایک خط میں رپورٹ کی بنیاد پر 123 جائیدادوں سے متعلق تمام معاملات سے دہلی وقف بورڈ کو بری کرنے کے فیصلے کی اطلاع دی تھی۔
حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست کے جواب میں مرکز نے کہا کہ تمام 123 جائیدادیں 1911 اور 1914 کے درمیان حصول اراضی کی کارروائی کے تحت حاصل کی گئی تھیں، معاوضہ ادا کیا گیا تھا، قبضہ لیا گیا تھا اور اس کے حق میں تبدیلی کی گئی تھی۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ قبضہ ہمیشہ مرکز کے پاس رہا ہے اور یہ حصول حتمی شکل کو پہنچ چکے ہیں اور انفراسٹرکچر بنانے کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔
حکومت نے اپنے جواب میں کہا کہ"ریکارڈ پر غیر متنازعہ پوزیشن کے لحاظ سے، زیر بحث جائیدادیں 1911 اور 1914 کے درمیان حصول اراضی کی کارروائی کا موضوع تھیں، جس کے مطابق یہ 123 جائیدادیں حاصل کی گئیں، معاوضہ ادا کیا گیا، قبضہ لیا گیا اور تبدیلی کی گئی۔"اس طرح حاصل کی گئی جائیداد کو اس کے بعد بنیادی ڈھانچے اور عمارتوں وغیرہ کی تعمیر کے مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا تھا جو، اب دہلی کے شہری منظر نامے کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ لہذا، عرضی گزاروں کی جانب سے یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ قبضہ برقرار رکھا ہے واضح طور پر غلط فہمی ہے"۔
بورڈ کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل راہل مہرا نے دلیل دی کہ درخواست گزار کا جائیدادوں پر "مسلسل قبضہ ہے اور یہ بات سب کو معلوم ہے" اور قانون، مرکز کو وقف املاک کو چھیننے کا کوئی اختیار نہیں دیتا ہے۔ یہ استدلال کرتے ہوئے کہ زیر بحث حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے، مہرا نے کہا کہ "اصل ارادہ فرقہ وارانہ انتشار پیدا کرنا ہے"۔
مرکز نے زور دے کر کہا کہ پٹیشن میرٹ کے بغیر تھی اور مسترد ہونے کی مستحق تھی۔ اس نے یہ بھی الزام لگایا کہ عرضی گزار کو مذکورہ جائیدادوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ وہ کمیٹی کے سامنے کبھی پیش نہیں ہوا۔ اس سے قبل بورڈ کی نمائندگی کرنے والے وکیل وجیہہ شفیق نے دلیل دی کہ اب تمام 123 جائیدادوں کو دو رکنی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر نہیں لیا جا سکتا جو اسے فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
انہوں نے عرض کیا ہے کہ جائیدادوں سے متعلق تنازعہ 100 سال سے زیادہ پرانا ہے اور مرکز موجودہ معاملے میں فیصلہ سازی کو کمیٹی کو "آؤٹ سورس" کیا جس نے غلط نتیجہ اخذ کیا کہ بورڈ کو جائیدادوں میں "کوئی دلچسپی نہیں ہے"۔ اس سے قبل یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان 123 جائیدادوں کو 1970، 1974، 1976 اور 1984 میں کیے گئے چار سروے کے ذریعے واضح طور پر حد بندی کی گئی تھی اور بعد میں صدر نے ان کی منظوری دی تھی کہ یہ وقف املاک ہیں۔
مزید پڑھیں: دہلی وقف بورڈ نے وقف جائیدادوں سے متعلق ہائی کورٹ کا رخ کیا