ETV Bharat / state

Bipin Rawat Chopper Crash Report: جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کریش کی تحقیقاتی رپورٹ پیش

author img

By

Published : Jan 5, 2022, 7:35 PM IST

چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل راوت کے ہیلی کاپٹر کریش CDS Bipin Rawat Chopper Crash Report کی انکوائری رپورٹ وزیر دفاع کو سونپی گئی جس میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر اچانک گھنے بادلوں میں پھنس جانے کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا ہے۔

چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل راوت کا ہیلی کاپٹر کریش

ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت Chief of Defence General Bipin Rawat کا ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ آج سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ 8 دسمبر 2021 کو ہیلی کاپٹر کریش گھنے بادلوں میں پھنسے کی وجہ سے اچانک گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس میں کسی تکنیکی خرابی یا تخریب کاری کی سازش نہیں تھی۔

اس حادثے کی تحقیقات کے لیے قائم کورٹ آف انکوائری نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ Defence Minister Rajnath Singh کو پیش کی گئی رپورٹ میں یہ بات کہی ہے کہ ہیلی کاپٹر بادلوں میں پھنس جانے کی وجہ سے کریش ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 8 دسمبر کو کنور کے نزدیک اس حادثے میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور 12 دیگر فوجی اہلکاروں کی موت ہوگئی تھی۔

ذرائع کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے لیے تینوں سروسز کے افسران کی مشترکہ ٹیم نے رپورٹ میں حادثے کی وجوہات کے ساتھ ساتھ وی آئی پی کے ہیلی کاپٹر سفر کے حوالے سے بھی اہم سفارشات بھی دی ہیں۔

ایئر مارشل مانویندر سنگھ کی رہنمائی میں تفتیشی ٹیم نے وزیر دفاع کو حادثے کی وجہ کا بلیو پرنٹ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر فضائیہ کے سربراہ وویک رام چودھری اور سکریٹری دفاع اجے کمار بھی موجود تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے اچانک گھنے بادلوں میں پھنسنے کی وجہ سے ایک خاص صورتحال 'کنٹرولڈ فلائٹ انٹوٹیرین' پیدا ہوئی جس میں گھنے بادلوں کی وجہ سے پائلٹ کو کچھ نظر نہیں آتا اور صورتحال ان کے کنٹرول سے باہر ہوجاتی ہے جس سے ہیلی کاپٹر زمین، پہاڑ یا کسی اور چیز سے ٹکرا جاتا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کسی تکنیکی خرابی یا ہیلی کاپٹر کے سبوتاژ کرنے کی سازش کو مسترد کیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے وی آئی پی کے سفر کے سلسلے میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) پر نظرثانی کی بھی سفارش کی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم نے ایک ماہ سے بھی کم وقت میں رپورٹ پیش کرنے سے قبل تمام پہلوؤں پر شواہد اور بلیک باکس کے ساتھ ساتھ تمام حالات کا مطالعہ کیا ہے۔ تحقیقات میں پائلٹ سے جلد بازی میں کسی قسم کے رابطے کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔

واضح رہے کہ اس ہیلی کاپٹر کو اڑانے والے ونگ کمانڈر پرتھوی سنگھ چوہان بھی حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے اور انہیں خصوصی حالات میں بھی پرواز کرنے کا کافی تجربہ تھا۔

یو این آئی رپورٹ

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.