سی بی ایس ای نے جمعرات کو 12ویں جماعت امتحانات کے لئے گریڈ / نمبر دینے کے لئے تجزیاتی فارمولا سپریم کورٹ میں پیش کیا۔
دسویں اور گیارہویں جماعت کے لئے ٹرم امتحانات کے پانچ پیپروں میں سے تین کے بہترین نمبروں پر غور کیا جائے گا۔ بارہویں جماعت کے امتحانات کے لئے یونٹ، ٹرم اور پریکٹیکل میں حاصل کردہ نمبروں کا دھیان رکھا جائے گا۔
سی بی ایس ای نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ بارہویں جماعت کے نتائج کا فیصلہ دسویں جماعت (30٪ ویٹیج)، گیارہویں جماعت (30٪ ویٹیج) اور بارہویں جماعت (40٪ ویٹیج) میں کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سی بی ایس ای کی جانب سے 12ویں بورڈ کے امتحانات کے نتائج کی ایوالویشن کرائیٹیریا طے کرکے 12 افراد پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
سینئر عہدیداروں کی جانب سے ایوالویشن کرائیٹیریا اسی ہفتے جاری کرنے کی امید ظاہر کی گئی تھی۔ ماہرین کی 12 رکنی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر یہ ایوالویشن کرائیٹیریا بنایا گیا ہے۔