سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے 'اگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر بدعنوانی' کے الزام میں سابق سکریٹری دفاع ششی کانت شرما کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔'
حکام نے جمعہ کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 'سی بی آئی نے ان افسران کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے وزارت دفاع سے رجوع کیا ہے، جن کے نام تفتیش کے دوران سامنے آئے تھے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'سابق دفاع سکریٹری ششی کانت شرما آڈیٹر جنرل اور کنٹرولر کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔'
عہدیداروں نے بتایا کہ 'سی بی آئی کچھ سابق افسران کے خلاف بھی چارج شیٹ داخل کر سکتی ہے، جو ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے وقت اہم عہدوں پر فائز تھے۔'
عہدیداروں نے بتایا کہ 'سی بی آئی نے شرما اور اس کے بعد ایئر وائس مارشل جسبیر سنگھ پنیسر (ریٹائرڈ) اور دیگر عہدیداروں کے خلاف بھی مقدمہ دائر کرنے کی مانگ کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس کے تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی پر ایک نظر
عہدیداروں نے بتایا کہ 'شرما 2011 سے 2013 تک سکریٹری دفاع کے عہدے پر بھی فائز تھے۔'