ETV Bharat / state

CBI Raids: بینک دھوکہ دہی معاملے میں سی بی آئی نے سات مقامات پر چھاپے مارے - فیڈراس الیکٹرک اینڈ انجینئرنگ لمیٹڈ

سی بی آئی کے ترجمان آر سی جوشی نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی قیادت والے بینکوں کے کنسورٹیم کے ساتھ 1،028.94 کروڑ روپئے دھوکہ دہی کے الزام میں فیڈراس الیکٹرک اینڈ انجینئرنگ لمیٹڈ اور اس کے پروموٹرز کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

بینک دھوکہ دہی معاملے میں سی بی آئی نے سات مقامات پر چھاپے مارے

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 7:32 AM IST

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے بینک دھوکہ دہی معاملے کے سلسلے میں دہلی، نوئیڈا، گڑگاؤں اور بلند شہر میں سات مقامات پر چھاپے مارے۔

سی بی آئی کے ترجمان آر سی جوشی نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی قیادت والے بینکوں کے کنسورٹیم کے ساتھ 1،028.94 کروڑ روپئے دھوکہ دہی کے الزام میں فیڈراس الیکٹرک اینڈ انجینیئرنگ لمیٹڈ اور اس کے پروموٹرز کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمین نے نجی کمپنی اور اس کے ڈائریکٹرز سمیت، رقم باہر بھیج کر اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ جعلی لین دین کے ذریعے بینکوں کو دھوکہ دیا۔ کمپنی نے بوگس لیجرز تیار کیے، رقم لینے کے لئے ڈیٹا کو غلط انداز میں پیش کیا اور مختلف قرضوں کو غبن کیا۔

سی بی آئی نے کمپنی کے ساتھ ساتھ اس کے پروموٹرز اختر عزیز صدیقی، شام سندر دھون، بندو ڈوگرا، ریتوشری شرما، ارون کمار جوشی اور رندھیر جین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روشنی ایکٹ گھوٹالہ: سی بی آئی کی جموں اور سری نگر میں چھاپہ ماری

سی بی آئی نے دہلی، نوئیڈا، گڑگاؤں اور بلندشہر میں سات مقامات پر سرچ آپریشن کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.