ETV Bharat / state

CBI Raids Delhi Dy CM Office منیش سسوڈیا کے دفتر پر سی بی آئی کا چھاپہ

قومی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے دہلی سیکریٹریٹ میں واقع دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔ منیش سسودیا نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔ Manish Sisodia office CBI Raid

sisodia
sisodia
author img

By

Published : Jan 14, 2023, 6:10 PM IST

نئی دہلی: سی بی آئی نے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا کے دہلی سیکریٹریٹ کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے، سسوڈیا کا دفتر سکریٹریٹ کی چھٹی منزل پر ہے۔ سی بی آئی کس معاملے میں چھاپہ مارنے پہنچی ہے، اس کی ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس سے پہلے اگست کے مہینے میں بھی سی بی آئی نے دہلی حکومت کی نئی ایکسائز پالیسی میں گھوٹالے کے خلاف درج معاملے میں نائب وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا کے دفتر پر سی بی آئی کا چھاپہ

منیش سسوڈیا نے ٹویٹ کرکے چھاپے کی اطلاع دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ’’آج پھر سی بی آئی میرے دفتر پہنچی ہے، ان کا استقبال ہے۔ انہوں نے میرے گھر پر چھاپہ مارا، میرے دفتر پر چھاپہ مارا، میرے لاکر کی تلاشی لی، یہاں تک کہ میرے گاؤں کی بھی تلاشی لی۔ میرے خلاف کچھ نہیں ملا اور نہ ملے گا۔ کیونکہ میں نے میں نے کچھ غلط نہیں کیا، میں نے ایمانداری سے دہلی کے بچوں کی تعلیم کے لیے کام کیا ہے۔‘‘

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا کا ٹویٹ

19 اگست کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا: 17 اگست کو سی بی آئی نے دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں سسوڈیا سمیت 15 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس میں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسوڈیا، ایکسائز کمشنر آرو گوپی کرشنا، ایکسائز ڈپٹی کمشنر آنند تیواری وغیرہ کے نام تھے۔ ٹھیک دو دن بعد 19 اگست کو سی بی آئی چھاپہ مارنے ان کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔ اس کے بعد انہیں 17 اکتوبر کو سی بی آئی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے بھی طلب کیا گیا تھا۔

  • आज फिर CBI मेरे दफ़्तर पहुँची है. उनका स्वागत है.
    इन्होंने मेरे घर पर रेड कराई, दफ़्तर में छापा मारा, लॉकर तलशे, मेरे गाँव तक में छानबीन करा ली.मेरे ख़िलाफ़ न कुछ मिला हैं न मिलेगा क्योंकि मैंने कुछ ग़लत किया ही नहीं है. ईमानदारी से दिल्ली के बच्चों की शिक्षा के लिए काम किया है.

    — Manish Sisodia (@msisodia) January 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

منیش سسوڈیا پر الزام ہے کہ جب ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے شراب کی دکانوں کے لیے لائسنس جاری کیے تو اس دوران منیش سسوڈیا نے پرائیویٹ دکانداروں کو 144 کروڑ 36 لاکھ روپے کا فائدہ پہنچایا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے لائسنس فیس معاف کرکے ذاتی فائدہ اٹھایا۔

سی بی آئی اور ای ڈی کی چارج شیٹ میں سیسوڈیا کا نام نہیں: سی بی آئی نے دہلی شراب پالیسی گھوٹالے میں 10,000 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی ہے، جس میں دہلی کے ڈپٹی سی ایم سسوڈیا کا نام نہیں ہے۔ اس میں سات لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ سی بی آئی نے یہ چارج شیٹ دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ میں داخل کی تھی۔ ساتھ ہی، ای ڈی نے بھی اس معاملے میں اب تک دو چارج شیٹ داخل کی ہیں تاہم ان میں بھی سسوڈیا کا نام نہیں ہے۔ ای ڈی کی چارج شیٹ میں 12 لوگوں کے نام شامل ہیں۔

عآپ ایم ایل اے کا ردعمل: عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے سنجیو جھا نے کہا ہے کہ ’’بی جے پی کے پاس صرف ایک کام رہ گیا ہے عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو ہراساں کرنا۔ سی بی آئی نے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا کے گھر پر 14 گھنٹے تک چھاپہ مارا۔ اس کے بعد بھی بے نامی جائیداد، ایک روپے کی ریکوری اور کسی قسم کی کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.