ETV Bharat / state

کارآتشزدگی:شوہر پر بیوی کو قتل کرانے کا الزام

دہلی کے اکشر دھام فلائی اوور پر چلتی کار میں آتشزدگی کی وجہ سے ایک 34 سالہ خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کی زندہ جل کر موت ہو گئی۔

author img

By

Published : Mar 12, 2019, 2:14 PM IST

car

یہ واقعہ تقریباً 06.30 بجے پیش آیا، جب ان کی کار اکشر دھام مندر کی طرف جا رہی تھی۔شروعاتی جانچ میں سی این جی میں لیک ہو جانے کی وجہ سے کار میں آگ لگی۔

اس آتشزدگی میں رنجنا مشرا نامی خاتون اور اس کی دو بیٹیوں ریدھی اور نکی کی جل کر موت ہو گئی،جبکہ اس کے شوہر اور اس کی تیسری بیٹی بچ گئیں۔

ان کی شادی 13 سال قبل ہوئی تھی۔
خاتون رنجنا مشرا کے بھتیجے نے بتایا ،'ہم اس بات کو نہیں مانتے کہ اس نے باہر نکالنے کا اچانک فیصلہ کیاکیونکہ اس کی پہلی بیٹی کی پیدا ئش سے استحصال کرنا شروع کردیا تھا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس کو ایک واقعہ نہیں مانتے بلکہ یہ ایک سازش کے تحت ہواہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ پولیس اس معاملے کی تحقیق کرے ،خاص کر کار کی۔ہم انصاف چاہتے ہیں۔
ایک اور رشتہ دار نے بتایا کہ خاتون کے سسرال والوں نے اس واقعہ کی اطلاع نہیں دی۔
دوسری جانب خاتون کے شوہر نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کو کیوں ماروں گا؟ میں ان سے بہت پیار کرتا تھا۔یہ ایک حادثہ تھا۔یہ ڈش بورڈ میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوا۔

اس معاملے میں پولیس نے کہا کہ قتل کے زاویے کی تفتیش کر رہی ہے اور وقت سے پہلے بولنا صحیح نہیں ہے۔

Intro:Body:

salman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.