ETV Bharat / state

'بھارت میں زندگی گزرانا مشکل ہوتا جا رہا ہے'

اردو ادب کی دنیا میں معتبر اور مقبول شاعر منور رانا کی بیٹی سمیہ رانا نے کہا کہ' ریاستی حکومت کی طرف سے ان کے خلاف درج کیے جانے والے مقدمات ان کے لیے وقار کی علامت ہیں'۔

author img

By

Published : Feb 10, 2020, 12:10 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:35 PM IST

سمایا رانا
سمایا رانا

سمیہ رانا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سی اے اے مخالف دھرنے میں شریک ہوئی تھیں۔

سمیہ رانا دھرنے سے خطاب کرتی ہوئیں

سمیہ نے کہا کہ' اتر پردیش پولیس مطلق العنان طریقے سے کام کررہی ہے جو کہ ایک مثبت قدم نہیں ہے۔ مجھ پر اور میری بہن کے خلاف دفعہ 144 کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں مقدمات درج کیے گئے'۔

انہوں نے کہا کہ 'یوگی آدتیہ ناتھ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ مجھے اس ایکٹ کے ذریعہ سزا دی گئی ہے۔ میں کہوں گی کہ یہ ہمارے لیے اعزاز ہے۔ آنے والی نسلیں اس کے لیے ہمیں یاد رکھیں گی'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ملک میں ماحول پریشان کن ہے اور اس طرح کے حالات میں زندگی گزارنا مشکل ہو رہا ہے ایسا لگتا ہے جیسے دم گھٹ رہا ہے'۔

گزشتہ برس دسمبر میں شہریت کے نئے ترمیمی قانون سی اے اے کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج جاری ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 8:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.