ETV Bharat / state

رکن اسمبلی امانت اللہ کے خلاف ایف آئی آر درج - اردو نیوز

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ پر نرسنگھ آنند کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

رکن اسمبلی امانت اللہ کے خلاف ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 11:42 AM IST

دہلی: ڈاسنا دیوی مندر کے پجاری نرسنگھ آنند سرسوتی کی جانب سے گزشتہ روز دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران متنازعہ بیان دیا گیا تھا اس کے بعد عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی نے اپنا ردعمل ظاہر کیا تھا، جس کے بعد رکن اسمبلی پر نرسنگھ آنند کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پریس کلب میں پجاری نرسنگھ آنند سرسوتی کی جانب سے گزشتہ دنوں نبی پاک کی شان میں گستاخانہ بیان دینے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس کے بعد رکن اسمبلی نے نرسنگھ آنند کے متنازعہ بیان کے خلاف ایک ٹویٹ کرتے ہوئے جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

معاملے کے روشنی میں آنے کے بعد دہلی پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 506 اور 153 کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مہنت نرسنگھ آنند نے نبی پاک کی شان میں گستاخانہ الفاظ بیان کیے تھے جس کو لیکر امانت اللہ خان نے ٹویٹر کے ذریعہ اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ نبی پاک کی شان میں گستاخی کرنے والے کا سر قلم کردینا یا زبان کاٹ دینی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.