ETV Bharat / state

تشدد پر قابو پانے کے لئے اجلاس طلب

شمال مشرقی دہلی کے مختلف علاقوں میں ہوئے شدید تشدد میں تقریبا 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے پیش نظر تشدد پر قابو پانے کے لئے پولیس محکمہ مستقل انتظامات کر رہی ہے۔

تشدد پر قابو پانے کے لئے اجلاس طلب
تشدد پر قابو پانے کے لئے اجلاس طلب
author img

By

Published : Feb 25, 2020, 2:12 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:40 PM IST

اطلاع کے مطابق شمال مشرقی دہلی کے مختلف علاقوں میں ہوئے تشدد کے پیش نظر ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کے جانب سے دیر رات ایک اجلاس طلب کیا گیا ،جس میں دہلی پولیس کمشنر امولیا پٹنائک ، آئی بی چیف اروند کمار اور ہوم سکریٹری اجے بھلا نے شرکت کی۔

تشدد پر قابو پانے کے لئے اجلاس طلب۔ویڈییو

معلومات کے مطابق اس اجلاس میں پولیس کمشنر امولیا پٹنائک نے وزیر داخلہ کو اس پورے واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے اس معاملے میں ملوث لوگوں کے بارے میں بھی جانکاری دی۔

واقعے کی جانکاری حاصل کرنے کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے پولیس محکمہ کے اعلی افسران سے ان علاقوں میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے بعد علاقے میں نیم فوجی دستوں کی 35 کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں ۔ اس کے علاوہ اسپیشل سیل ، کرائم برانچ اور اکنامک کرائم برانچ کے پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

تشدد پر قابو پانے کے لئے اجلاس طلب
تشدد پر قابو پانے کے لئے اجلاس طلب

مختلف اضلاع سے مقامی پولیس کو بھی طلب کرکے یہاں تعینات کیا گیا ہے اور لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل بھی کی جارہی ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ کی زیرصدارت یہ اجلاس تقریبا 2 گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہا۔ اس میں انہیں پورے واقعے کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔

تشدد پر قابو پانے کے لئے اجلاس طلب
تشدد پر قابو پانے کے لئے اجلاس طلب

اس کے بعد انہوں نے پولیس کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس طرح کے تشدد کو روکنے کے لئے مناسب کارروائی کریں۔ اس کے علاوہ بڑے علاقوں میں پولیس فورس کو تعینات کریں تاکہ اس طرح کے تشدد دوبارہ نہ ہو۔

اس کے علاوہ انہوں نے آئی بی کو بھی چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:40 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.