ETV Bharat / state

چینی ایپس پر پابندی کے فیصلے کا سی اے آئی ٹی نے خیرمقدم کیا - چین کا بائیکاٹ

لداخ کے وادی گلوان میں بھارت۔ چین سرحدی تنازع کے درمیان مرکزی حکومت نے 59 چینی ایپس پر پابندی عائد کردی ہے۔

چینی ایپس پر پابندی کے فیصلے کا سی اے آئی ٹی نے خیرمقدم کیا

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 8:45 AM IST

لداخ بارڈر پر تنازع میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کے بارے میں ملک بھر میں غم و غصہ ہے۔ اسی درمیان بھارتی حکومت نے 59 چینی ایپس پر پابندی عائد کردی ہے۔ وہیں کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

گزشتہ 15 جون کو وادی گلوان میں ہوئے بھارت۔ چین تنازع کے بعد سے پورا ملک چین سے ناراض ہے۔ جس کے بعد پورے ملک میں چینی سامان کا بڑے پیمانے پر بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت ہند نے قومی اتحاد، خودمختاری اور ملک کی سالمیت کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔

چینی ایپس پر پابندی کے فیصلے کا سی اے آئی ٹی نے خیرمقدم کیا

حکومت نے 59 چینی ایپس پر پابندی عائد کردی ہے۔ جن چینی موبائل ایپس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان میں ٹک ٹاک، شیئر ایٹ، یوسی براؤزر، سینڈر جیسی کل 59 ایپس شامل ہے۔ واضح رہے کہ یہ تمام ایپس دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ بھارت میں بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان ایپس کو ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔

وہیں کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز(سی اے آئی ٹی) نے بھارت حکومت کی طرف سے عائد چینی ایپس پر پابندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

سی اے آئی ٹی کے قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال نے اس فیصلے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'چین کا بائیکاٹ سی اے آئی ٹی 10 جون سے چلا رہا ہے۔ اب اسے مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.