اس معاہدسے ضروری اطلاعات کے تبادلہ کے ذریعہ سی سی آئی کو جاپانی ہم منصب مسابقتی ایجنسی کے تجربات اور سبق سے سیکھنے اور ان کی تقلید میں مدد ملے گی جس سے اس کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ ساتھ ہی اس سے سی سی آئی کو کمپٹیشن ایکٹ 2020پر بہتر طریقہ سے عمل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے نتیجہ میں صارفین کو بڑے پیمانہ پر فائدہ ہوگا اور یکسانیت اور شمولیت کو فروغ ملے گا۔
معاہدہ کے تحت اطلاعات کے تبادلہ کے ساتھ ساتھ تکنیکی تعاون، تجربات شیئر کرنے اور انفورسمنٹ کوآپریشن کے شعبہ میں مختلف صلاحیتوں کی تیاری کی پہلوں کے ذریعہ مسابقتی قانون اور پالیسی کے معاملے میں باہمی تعاون فروغ دینے او ر مضبوطی فراہم کرنے کا تصور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
کمپٹیشن ایکٹ 2020کی دفعہ 18کے تحت سی سی آئی کو ایکٹ کے تحت اپنے فرائض کی ادائیگی کرنے یا اپنے کاموں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے مقصد سے کسی بھی ملک کی کسی بھی ایجنسی کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ یا بندوبست کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
یو این آئی۔