ETV Bharat / state

مرکزی حکومت کے ملازمین کو بونس دینے کا اعلان - تہوار کے سیزن کا آغاز

ملک بھر میں تہوار کے سیزن کا آغاز ہوا ہے ایسے میں مودی حکومت نے ملازمین کو 2019-20 کے لیے بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔

Cabinet Approves Bonus For Central Employees, Over 30 Lakh To Benefit
مرکزی حکومت کے ملازمین کو بونس دینے کا اعلان
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 9:34 PM IST

مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کابینہ کی جانب سے منظور کئے گئے فیصلوں سے واقف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازمین کو بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینی اجلاس کے بعد پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے ملازمین کو بونس دینے کےلیے 3 ہزار 737 کروڑ روپئے منظور کئے گئے۔

مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ کابینہ کے فیصلہ سے 30 لاکھ سے زیادہ نان گزیٹیڈ ملازمین کو فائدہ ہوگا جس کےلیے 3 ہزار 737 کروڑ روپئے منظور کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بونس کی رقم ملازمین کو وجئے دشمی سے قبل ایک قسط میں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر حکومت کی جانب سے بونس نہ دیئے جانے کے خدشات کا اظہار کیا جارہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.