ETV Bharat / state

'اقتصادی پیکج میں نظر انداز کئے جانے سے تاجر برادری حکومت سے ناراض' - اقتصادی پیکج میں نظر انداز سے تاجر حکومت سے ناراض

کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (کیٹ) نے بھارت کے ان سات کروڑ تاجروں کی جانب سے حکومت کے خلاف گہری مایوسی اور غصہ ظاہر کیا ہے، کیوں کہ اقتصادی پیکج کا اعلان کرتے وقت تاجروں کو پوری طرح سے نظر انداز کیا گیا ہے۔

businessmen angry with government over neglect in economic package said CAT
اقتصادی پیکج میں نظر انداز سے تاجر حکومت سے ناراض
author img

By

Published : May 17, 2020, 7:26 PM IST

کیٹ کے صدر بی سی بھرتیا اور جنرل سیکریٹری پروین کھنڈیلوال نے کہا کہ آج ملک کا پورا تاجر طبقہ حکومت کے نظر انداز کرنے پر بے حد ناراض ہے۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے کئی موقوں پر تاجروں کو معیشت کی ریڑھ کہا ہے اور یہاں تک کہ ان بےحد پریشان حالات میں بھی خوردہ تاجروں نے کورونا سپاہیوں کے طور پر ضروری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ پھر بھی اقتصادی پیکج کے سلسلے میں تاجروں کو ایک دم سے نکارے جانے سے ہر تاجروں کو بے حد تکلیف ہے اور ملک بھر کا تاجر طبقہ حکومت کے اس امتیازی سلوک پر اپنا احتجاج ظاہر کرتا ہے۔

طویل مدت سے زیر التوا اقتصادی پیکج تیار کرتے وقت حکومت نے تاجروں کو پوری طرح سے درکنار کر دیا ہے۔ کیا حکومت کی نگاہوں میں تاجروں کی یہی اہمیت ہے۔

دونوں نے پوری طرح سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیٹ اس معاملے میں وزیر اعظم مودی سے فوری طور پر مداخلت کرنے کا مطالبہ کرے گا۔ لاک ڈاؤن اٹھانے پر تاجر بڑے مالی بحران میں آجائیں گے کیونکہ انہیں تنخواہ، سود، بینک قرض، ٹیکس اور مختلف مالی فرائض کی ادائیگی کرنی ہوگی اور اگر حکومت کے ذریعہ تاجروں کے کاروبار کی حفاظت نہیں کی گئی تو یہ امید کی جاتی ہے کہ تقریباً 20 فیصد کاروباریوں کو اپنا کاروبار بند کرنا ہوگا اور دیگر دس فیصد تاجر جو ان 20 فیصد تاجروں پر منحصر کرتے ہیں انہیں بھی اپنا کاروبار بند کرنا ہوگا۔ ایسے خراب حالات کے تحت حکومت نے تاجروں کو مدد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ افسوس کی بات ہے کہ معیشت کے ایسے اہم شعبہ کی بہت زیادہ نظر انداز کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.