نوئیڈا سیکٹر 12 کے رہائشی اور بس کے مالک نرنکار سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ 11 ستمبر کو ان سے 500 روپے کا آن لائن جرمانہ لیا گیا ۔
نرنکار سنگھ کی ٹرانسپورٹ کمپنی ہے اور ان کی بس اسکولوں میں چلتی ہیں۔
نرنکار سنگھ نے بتایا کہ ہمارے پاس این سی آر پرمٹ کی 80 سے زائد بسیں ہیں۔ہم نے بسوں کی چالان کی جانچ کرنے کے لیے ایک ملازم بھی رکھا ہے۔وہ سبھی بسوں کے چالان دیکھتا ہے۔ایسا ہی ایک بس کا چالان لے کر وہ میرے پاس آیا۔جس میں ہیلمٹ نہیں پہننے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مہینے پہلے-دوسرے بس پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا، لیکن رسید میں آٹو ریکشا کی تصویر تھی۔میری ایک بس کو 500 روپے کا آن لائن چالان آیا تھا، وہیں چالان میں انشورنس کے کاغذات ساتھ میں نہ ہونے کی بات تھی۔
![ہیلمٹ نہیں پہننے کی وجہ سے بس ڈرائیور پر جرمانہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-gbn-01-bus-chalan-helmet-vis-7202503_22092019131916_2209f_1569138556_467.jpeg)
واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے۔بہار کے ضلع مظفر پور میں بھی بغیر سیٹ بلیٹ کے آٹو چلانے کی وجہ سے آٹو ڈرائیور پر ایک ہزار کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔