ETV Bharat / state

Swachh Bharat Initiative برہانی ٹرسٹ سی ایس آر جامعہ کیمپس کو صاف ستھرا بنانے کے لیے اشتراک کرے گا - جامعہ کیمپس کو صاف ستھرا بنانے کے لیے اشتراک

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس کو صاف ستھرا اور خوب صورتی کے لحاظ سے قابل دید بنانے کے سلسلے میں پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کوششوں کو اس طور پر مضبوطی ملی ہے کہ برہانی ٹرسٹ سی ایس آر نے سوچھ بھارت پہل کے تحت جامعہ کے کیمپس کو صاف ستھرا اور خوب صورت بنانے میں اشتراک کی پیش کش کی ہے۔ Swachh Bharat Initiative: Burhani Trust CSR to collaborate with JMI to make varsity campus clean & aesthetically beautiful

برہانی ٹرسٹ سی ایس آرجامعہ  کیمپس کو صاف ستھرا  بنانے کے لیے  اشتراک کرے گا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2023, 8:52 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس کو صاف ستھرا اور خوب صورتی کے لحاظ سے قابل دید بنانے کے سلسلے میں پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کوششوں کو اس طور پر مضبوطی ملی ہے کہ برہانی ٹرسٹ سی ایس آر نے سوچھ بھارت پہل کے تحت جامعہ کے کیمپس کو صاف ستھرا اور خوب صورت بنانے میں اشتراک کی پیش کش کی ہے۔ امیر جامعہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو سی ایس آر پہل کے تحت جامعہ کے کیمپس کو صاف ستھرا بنانے اور منظری لحاظ سے اس میں نئی روح پھونکنے کے لیے (پدم شری) پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے درخواست موصول ہوئی جس کے نتیجے میں برہانی ٹرسٹ نے اشترا ک کی پیش کش کی۔

پروفیسر نجمہ اختر شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور برہانی برادری نے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کے بیش قیمت تعاون کے لیے ان کی کوششوں کے تئیں سپاس کا اظہار کیا ہے۔ شیخ نجم الدین فدوی کی سربراہی میں برہانی ٹرسٹ سی ایس آر کی ایک ٹیم نے شیخ الجامعہ سے اور جامعہ کیمپس کے رکھ رکھاؤ اور ترقی وبہبود کے جامعہ کے ذمہ داران او رعہدیداران سے ملاقات کی۔ نیز جامعہ انجمن کورٹ کے رکن آصف فاروقی بھی برہانی ٹرسٹ سی ایس آر کے ہمراہ تھے۔دونوں فریقوں نے جامعہ کیمپس میں مؤثر انداز میں صفائی ستھرائی کے پروجیکٹ کو چلانے کے لیے کام کے دائرے،میعاد اور صفائی ستھرائی میں تصرف میں آنے والے ضروری وسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ٹیم نے ضرورتوں کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے کیمپس کا دورہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Jamia Millia Islamia جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اساتذہ کی تربیت کے لیے پروگرام

پروفیسر نجمہ اختر کو اپنے پیغام میں ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین نے کیمپس میں رکھ رکھاؤ اور صفائی ستھرائی کو بڑھاوا دینے اور اسے بصری طورپر جاذب نظر اور پرکشش بنانے کے تئیں ان کے عز م اور جذبے کی ستائش کی۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ صاف ستھرا اور خوب صورت ماحول ہمیں تازگی وفرحت کا احساس دلاتاہے اور تدریس و آموزش کی سرگرمیوں،تحقیق اور موزوں ترقی کے لیے ساز گار ماحول کی ایجاد بھی اسی کے طفیل ہوپاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.