بی جے پی کے رہنما سنجے جیسوال نے لوک سبھا میں عام بجٹ پر بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برس اسی وقت بجٹ آیا تھا لیکن کسی کے تصور میں بھی نہیں تھا کہ انسانی تاریخ کو بدلنے والی وبا آنے والی ہے لیکن اس وبا میں وزیراعظم نریندر مودی نے ہمت و حوصلے کا ثبوت دیا اور اس وبا کو ملک اور ملک کے باشندوں کے لیے مواقع میں بدلا۔
انہوں نے کہا کہ اس بار کے بجٹ میں پونجی جاتی اخراجات کو بڑھایا اور سنہ 2021-22 کے لیے ساڑھے 34 لاکھ کروڑ کا بجٹ پیش کیا۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ ہندوستان نئی بلندی پر پہنچنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب سروس سیکٹر کے بجائے ریسرچ اور مینوفیکچرنگ کا بہت بڑا مرکز بننے کو تیار ہے۔
تلگودیشم پارٹی کے رہنما جے دیو گلّا نے کووڈ کے وقت وزیراعظم کے فیصلوں کی تعریف کی لیکن یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کو نوٹ بندی اور لاک ڈاؤن جیسے فیصلے اچانک آدھی رات کو کرنے کے بجائے تمام فریق کو اعتماد میں لے کر اور مانسب موقع دے کر کرنے کی ضرورت ہے۔
کانگریس کے رہنما اے جے کمار نے کہا کہ انھیں بجٹ سے کوئی امید نہیں تھی اور ویسا ہی ہی ہوا۔ انہوں نے زرعی قوانین کو کوڑا قرار دیا اور کہا کہ اس میں کوئی قانونی التزام نہیں کیا گیا ہے۔ مرکز اور ریاستی حکومتوں کے خلاف قانونی بنیاد کسانوں کو نہیں دی گئی ہے۔