ETV Bharat / state

'گاڑیوں کی اسکریپ پالیسی کے اعلان سے آٹو سیکٹر کی ملازمتوں میں اضافہ ہوگا'

نتن گڈکری نے کہا کہ اسکریپ پالیسی کی وجہ سے گاڑیوں کی تیاری کے شعبے میں دس ہزار کروڑ روپے کی نئی سرمایہ کاری آئے گی، جس سے 50 ہزار افراد کو روزگار کے نئے مواقع میسر ہوں گے۔

'گاڑیوں کی اسکریپ پالیسی کے اعلان سے آٹو سیکٹر میں ملازمتوں میں اضافہ ہوگا'

author img

By

Published : Feb 1, 2021, 5:00 PM IST

روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے جنرل بجٹ 2021-22 میں پرانی گاڑیوں کو ہٹانے کے لئے اسکریپ پالیسی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف آٹوموبائل سیکٹر میں ترقی ہوگی بلکہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع بھی میسر ہوں گے۔

بجٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے گڈکری نے پیر کو کہا کہ بجٹ میں اعلان کردہ اسکریپ پالیسی کے تحت اب 20 نجی گاڑیاں اور کمرشل گاڑیاں 15 سال کے بعد سڑکوں پر نہیں چل پائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کی وجہ سے گاڑیوں کی تیاری کے شعبے میں دس ہزار کروڑ روپے کی نئی سرمایہ کاری آئے گی، جس سے 50 ہزار افراد کو روزگار کے نئے مواقع میسر ہوں گے۔

گڈکری نے کہا کہ اس پالیسی کے نفاذ کے ساتھ ہی 20 سال سے زیادہ پرانی 51 لاکھ پرانی گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹا دئے جائیں گے۔ سرکاری گاڑیاں بھی اس اسکیم کے دائرہ کار میں آئیں گی اور بڑے پیمانے پر سرکاری دفاتر میں استعمال ہونے والی گاڑیاں گردش سے باہر ہوں گی۔ اس سے نہ صرف آٹوموبائل سیکٹر میں وسعت آئے گی بلکہ نئی ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس اعلان سے گاڑیوں کی قیمتوں قیمتوں میں 30 فیصد کی کمی آئےگی۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2021-22: اہم نکات پر ایک نظر

مرکزی وزیر نے کہا کہ اسکریپنگ پالیسی کی وجہ سے ملک کے گاڑیوں کی تیاری کے شعبے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کے نفاذ کے ساتھ ہی آٹو سیکٹر کی معیشت کا حجم 4.50 لاکھ کروڑ سے بڑھ کر چھ لاکھ کروڑ روپے ہوجائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.