بی جے پی کے ہرناتھ سنگھ یادو نے وقفہ سواالات کے دوران کہا کہ جب وہ اس ایوان کے رکن منتخب ہوئے تو انہیں بی ایس این ایل کا ایک سم دیا گیا تھا جو کہیں کام نہیں کرتا۔ دارالحکومت کے نارتھ ایونیو میں بھی یہ کام نہیں کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار نارتھ ایونیو میں فون ملا رہے تھے لیکن شمال مشرق میں کسی جگہ لگ گیا۔ انٹرنیٹ بھی نہیں چلتا ہے۔ اب بی ایس این ایل سے لگاو ختم ہونے لگا ہے۔
اس پر مواصلات، الیکٹرونکس اور انفارمیشن تکنالوجی کے وزیرمملکت سنجے دھوترے نے کہا کہ بی ایس این ایل کی خدمات میں بہتری اور دیگر مواصلاتی کمپنیوں سے مسابقت کے لئے کام کئے جا رہے ہیں۔