امرتسر: پنجاب کے امرتسر میں بھارت پاکستان سرحد کی بی او پی پُلمورا پر گزشتہ رات نو بجے بھارتی جوانوں نے ایک مشتبہ پاکستانی ڈروان کو دیکھا۔ جس کے بعد بھارتی فوجیوں نے ڈرون پر فائرنگ کرکے ڈرون کو نیچے گرا دیا۔ وہیں تلاشی کے دوران ایک ہیروئن کا پیکٹ برآمد ہوا ہے۔ جس کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے 21 مئی کی رات امرتسر ضلع کے دھنوکلان گاؤں کے قریب ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا تھا۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے جانکاری دی تھی کہ بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے امرتسر کے دھنوکلان گاؤں کے قریب ایک مشتبہ پاک ڈرون کی آواز سنی۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں نے ڈرون کو روکنے کے لیے فوری ردعمل کا مظاہرہ کیا اور منشیات کے ساتھ پاک ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا تھا۔ علاقے کی ابتدائی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف کے اہلکاروں نے 3.3 کلوگرام ہیروئن کی کھیپ کے ساتھ ایک ڈرون (کواڈ کاپٹر، ڈی جے آئی میٹریس، 300 آر ٹی کے) برآمد کی تھا۔
وہیں 19 مئی کو بھی بی ایس ایف نے پنجاب میں بین الاقوامی سرحد پر دو پاکستانی ڈرون کو مار گرایا تھا۔ بارڈر سکیورٹی فورس نے اسمگلروں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے پنجاب میں بین الاقوامی سرحد پر دو پاکستانی ڈرون کو مار گرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : Pakistani Drone in Amritsar بی ایس ایف نے امرتسر سرحد کے قریب پاکستانی ڈرون کو مار گرایا