ETV Bharat / state

فیشن شو میں سارہ علی خان نے جلوے بکھیرے - بلینڈر کی پرائڈ فیشن ٹور 2020

بالی ووڈ اداکارہ کی سارہ علی خان نے دلہن والے لہنگے پر چادر اسٹائل کا ایک بہت بڑا سرخ دوپٹہ پہنا ہوا تھا اور سرخ دوپٹہ کے درمیان میں سیاہ پیچ تھا جس میں سارہ علی خان کافی خوبصورت نظر آرہی تھیں۔

فیشن شو میں سارہ علی خان نے جلوے بکھیرے
فیشن شو میں سارہ علی خان نے جلوے بکھیرے
author img

By

Published : Feb 16, 2020, 7:17 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:23 PM IST

قومی راجدھانی نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے قریب واقع ایروسیٹی میں ایک وسیع و عریض سیٹ اپ میں ہونے والے 'دی بلینڈر پرائیڈ فیشن ٹور ایونٹ' کے لئے بالی ووڈ کی اداکارہ سارہ علی خان نے ابو جانی اور سندیپ کھوسلا کلیکشن کی ڈیزائن کردہ ملبوسات زیب تن کر کے جب اسٹیج پر جلوہ افروز ہوئیں تو لوگوں پر جیسے جادو چھا گیا۔

فیشن شو میں سارہ علی خان نے جلوے بکھیرے

بلینڈر کی پرائڈ فیشن ٹور 2020 میں متعدد فیشن ڈیزائنرز کے کام کی نمائش ہورہی ہے جن میں لیٹ وینڈل روڈریکس، گورو گپتا ، امت اگروال، انجو مودی، پائل جین شامل ہیں۔

فیشن ٹور کا یہ 15 واں سال ہے، ابو جانی اور سندیپ کھوسلا کے ذریعہ پیش کردہ اس کلیکشن میں ان کے روایتی ڈیزائن، پیلیٹوں اور کڑھائی کا ایک مرکب تھا جو جدید دور کے ساتھ ہم آہنگ ہو گیا۔ انتہائی ساختی آستین، بلاؤز اور سلیمیٹ نے کیٹ واک پر غلبہ حاصل کیا، دوران پروگرام دو ماڈل انتہائی لمبے لمبے سیاہ لباس پہنے ہوئے اسٹیج کے دونوں اطراف سرکلر کرسیوں پر بیٹھی ہوئیں تھیں اور ماڈلز ان کے لمبے کپڑوں کے درمیان سے گزر کر ریمپ پر پہنچتے تھے اور ان لباسوں میں ابو سندیپ کے نام کے ساتھ ٹائپوگراف کیا گیا تھا۔

سارہ نے سب سے پہلے ایک سنہرے اور گہری نقاشی پر کڑھائی والے بھاری لہینگے میں ریمپ واک کیا جس کے بلاؤج میں پیلی بیلون کی آستین تھی، سارہ نے ایک بہت بڑی نیک پیس پہن رکھی تھی جس نے اس کے بلاؤج کو مکمل طور پر ڈھک رکھا تھا، سارہ نے ریمپ کو خوبصورتی بخشی۔

ڈیزائنوں میں خوبصورت لہینگا ، غرارہ، سلوار قمیص، کرتا، لمبے گاؤن، جامنی رنگ کے خوبصورت رنگوں میں ساڑیاں، زمرد سبز ، پیسٹل سبز ، نیلے، پیلے رنگ، انڈگو، سفید شامل تھے۔

اس شو کو بہت اچھی طرح سے کوریوگرافی کیا گیا تھا اور میوزک پوائنٹ پر تھا۔ کلاسک ابو جانی اور سندیپ کھوسلا فیشن شو میں خوبصورت گلابی لہینگا میں ایک بار پھر سارا علی خان اسٹیج پر نمودار ہوئیں۔

انہوں نے اپنی دلہن والے لہینگے پر چادر اسٹائل کا ایک بہت بڑا سرخ دوپٹہ پہنا ہوا تھا اور سرخ دوپٹہ کے درمیان میں سیاہ پیچ تھا جس میں سارہ کافی خوبصورت نظر آرہی تھیں۔ شو کے اختتام پر سارہ کے ساتھ ساتھ تمام ماڈلز اور ڈیزائنر جوڑی ریمپ پر آگئے اور مل کر رقص کیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.