ETV Bharat / state

Blanket Distribution Program سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے زیرِ اہتمام غریبوں میں کمبل تقسیم - ہدایت اللہ جینٹل

دہلی کے جسولہ علاقے میں سوسائٹی فار برائٹ فیوچر تنظیم کی جانب سے ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کے گئے۔ Blanket Distribution Program In Delhi

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 10, 2023, 9:12 AM IST

سوسائٹی فار برائٹ فیوچر تنظیم کی جانب سے ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے جسولہ علاقے میں سوسائٹی فار بائٹ فیوچر Society for Bright Future تنظیم کی جانب سے ایک پروگرام میں منعقد کیا گیا جس میں ضروت مندوں کے درمیان میں کمبل تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سوشل میڈیا انچارج ہدایت اللہ جینٹل نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر خدمت خلق کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے، بغیر خدمت خلق کے انسانی ضرورتوں کو پورا نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سیاسی لیڈروں کو لوگ جھوٹا تصور کرتے ہیں اسی طرح سے غیر سرکاری تنظیموں کو بھی حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود یہ تنظیمیں آگے بڑھ کر ضرورت مندوں کے لیے کام کرتی ہیں۔ ہدایت اللہ جینٹل نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کی جانب سے جسولہ کے پاکٹ 9 اے میں 100 سے زائد ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیے جو مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے دوسری تنظیموں کو بھی آگے آنا چاہیے تاکہ شدید ٹھنڈ میں ضرورت مندوں کی ضرورت پوری ہوسکے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پروگرام کے قومی کنوینر عرفان احمد نے کہا کہ یہ سوسائٹی بنیادی طور پر قدرتی آفات کے شکار لوگوں کے لیے کام کرتی ہے لیکن ہم لوگ سردی کو بھی ایک آفت کی طرح ہی تصور کرتے ہیں اسی لیے ٹھنڈ کو دھیان میں رکھتے ہوئے اب تک پندرہ ریاستوں میں گیارہ ہزار سے زائد کمبل ضرورت مندوں کے درمیان تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ Blanket Distribution Program In Delhi

انہوں نے کہا کہ ہمارا کام کرنے کا طریقہ بلکل مخلتف ہے ہم پہلے سروے کرتے ہیں اور پھر معیاری سامان فراہم کراتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ بنیادی طور پر قدرتی آفات جیسے سیلاب، زلزلہ جیسے حادثات کے لیے ہماری سوسائٹی پورے ملک میں کام کرتی ہے۔ اس پروگرام کے دوران اسٹیج پر خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ آفیسر ملک اکرا م الدین نے سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کےاس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ ضرورتمندوں کی تلاش کرنا بہت مشکل کام ہے اور اگر ان کی نشاندہی کرکے انہیں یہ کمبل دیا جارہا ہے تو اچھا قدم ہے چونکہ آج کے وقت میں ایسے لوگ کمبل لے لیتے ہیں جوآسانی سے خرید سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہدایت اللہ جینٹل نے عوام میں جو شناخت بنائی ہے وہ بھی قابل مبارک باد ہے۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے وکیل پی شکلا نے کہا کہ اس ٹھنڈ میں ضرورتمندوں کی مدد سے بڑھ کرکوئی کام نہیں ہے اس کے لیے سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کی کوششوں کی مبارک باد ہے۔ سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے زاہد جمال نے نظامت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت مندوں کے ساتھ ان کو دیئے جانے والے سامان کی کوالٹی کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ اسی کے ساتھ محمد مرغوب اور عامر جمال نے بھی اپنے خطاب میں سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے بارے میں جانکاری دی۔ Society for Bright Future

یہ بھی پڑھیں : Workshop on Disaster Management سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کی جانب سے ورکشاپ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.