ETV Bharat / state

Sisodia On BJP بی جے پی سیریل کلر کی طرح منتخب حکومتوں کو ہٹا رہی ہے، سسودیا - دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا

منیش سسودیا نے کہا کہ بی جے پی آج ایک سیریل کلر کی طرح عوام کے ذریعہ منتخب حکومت کو گرانے میں جتنی توانائی صرف کرتی ہے اس سے کم محنت میں بچوں کے لیے اسکول اسپتال بنا کر لوگوں کو بہتر تعلیم اورعلاج فراہم کرسکتی ہے۔ Sisodia On BJP

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 26, 2022, 7:17 PM IST

Updated : Aug 26, 2022, 8:41 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ بی جے پی آج ایک سیریل کلر کی طرح عوام کے ذریعہ منتخب حکومت کو مارنے میں جتنی توانائی صرف کرتی ہے اس سے کم محنت میں بچوں کے لیے اسکول اسپتال بنا کر لوگوں کو بہتر تعلیم اورعلاج فراہم کرسکتی ہے۔ مارنے میں جتنی توانائی صرف کرتی ہے، اس سے کم محنت میں بچوں کے لیے اسکول، اسپتال بنواکرلوگوں کو بہتر تعلیم-علاج فراہم کرسکتی ہے۔Sisodia On BJP

انہوں نے کہا کہ ہمیں دہلی کے لوگوں نے پیار سے منتخب کیا ہے۔ ہمارے ساتھ دہلی کے عوام کے ووٹ کی طاقت ہے۔ ہمیں کوئی نہیں خرید سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ میرے خلاف ایک بار نہیں ہزار بار چھاپے ماریں لیکن انہیں کچھ نہیں ملے گا۔ میرے خلاف ایک پیسے کی بھی بے ایمانی کا ثبوت نہیں ملے گا۔ میں نے ایمانداری سے کام کیا۔ بچوں کے لیے بہترین اسکول بنوائے۔ دہلی میں تعلیم کا ایک شاندار ماحول تیارکیا۔

انہوں نے کہا کہ کیجریوال اچھا کام کرنے پر حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی اچھے کام کرنے والوں کے گھر ریڈ ڈلواتے ہیں، فرضی ایف آئی آر کراتے ہیں۔ جہاں کوئی اچھا کام کرتا ہے وہاں وزیراعظم خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آزادی کے 75 سال بعد بھی بھارت تعلیم اور صحت کے میدان میں اتنا پسماندہ ہے کیونکہ ملک میں اچھے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے بجائے انہیں کام کرنے سے روکا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Excise Policy Case سسودیا کو لک آؤٹ نوٹس پر بیان بازی، سی بی آئی نے کہا، ابھی بھیجا ہی نہیں

Last Updated : Aug 26, 2022, 8:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.