ETV Bharat / state

بی جے پی کے مزید 46 امیدواروں کا اعلان

بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کی ایک اور فہرست جاری کی ہے۔

author img

By

Published : Mar 23, 2019, 9:34 PM IST

jp nadda

اس فہرست میں جینت سنہا اور انوراگ ٹھاکر سمیت 46 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔

اس فہرست کے مطابق جینت سنہا کو ہزاری باغ سے ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ انوراگ ٹھاکر ہمیر پور سے انتخاب لڑیں گے۔

بی جے پی کے مزید 46 امیدواروں کا اعلان
بی جے پی کے مزید 46 امیدواروں کا اعلان

شریپاد نائک کو شمالی گوا سے، نریندر سنگھ تومر کو مرینا، جناردن مشرا کو ریوا اور راکیش سنگھ تومر کو جبلپور سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

مرینا سے انوپ مشرا کا ٹکٹ کاٹ کر نریندر سنگھ تومر کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی اب تک 286 سیٹوں کا اعلان کر چکی ہے۔

بی جے پی کی اس فہرست میں مدھیہ پردیش، گوا، جھارکھنڈ، گجرات اور ہماچل پردیش کے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔

اس فہرست میں جبلپور سے پردیش کے صدر راکیش سنہا کو اور دموہ سے پرہلاد پٹیل کو پھر سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ یعنی مدھیہ پردیش کے بیشتر امیدواروں پر پارٹی نے بھروسہ کیا ہے۔

قبل ازیں بی جے پی نے 11 امیدواروں کی ایک فہرست جاری کی تھی۔ اس میں تلنگانہ کی 6، اترپردیش کی 3، مغربی بنگال اور کیرالا کی ایک ایک سیٹ پر امیدوار طے کیے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.