بی جے پی کے ممبر اسمبلی وجیندر سنگھ سرسا کو ایوان میں رخنہ ڈالنے پر آج پورے دن کی کارروائی کے لیے معطل کیا گیا جبکہ پارٹی کے دیگر دو رکن اسمبلی اوم پرکاش شرما اور جگدیش پردھان نے مخالفت میں واک آؤٹ کیا۔
دہلی اسمبلی کے مانسون اجلاس کا آج دوسرا دن تھا۔ ایوان کی کارروائی جیسے ہی شروع ہوئی گپتا کی قیادت میں بی جے پی کے ممبران اسمبلی نے مرکز کے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کا التزام ہٹائے جانے پر ’تحریک شکریہ ‘ لانے کا مطالبہ کیا لیکن صدر نے اسے قومی مسئلہ بتاتے ہوئے بحث کی اجازت نہیں دی۔
گوئل نے کہاکہ ’’یہ قومی مسئلہ ہے نہ کہ اسمبلی کا مسئلہ۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کے التزام کو ہٹانے کے مرکز کے قدم کی پہلے ہی حمایت کر چکے ہیں‘‘۔
صدر کے اس انتظام پر بی جے پی کے ارکان نے ایوان میں رخنہ اندازی کرنے کی کوشش کی۔ صدر کے بار بار خاموش کرنے کے باوجود بی جے پی کے رکن خاموش نہیں ہوئے۔ اس پر گوئل نے حزب اختلاف کے رہنما کو پورے مانسون اجلاس کے لیے ہی معطل کر دیا۔ مانسون اجلاس سے معطل کئے جانے کے بعد گپتا اور بی جے پی کے دیگر ممبران اسمبلی نے اسمبلی احاطے میں وزیر اعلی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔
وزیر اعلی کی نام کی تختی پر چسپاں کی گئی تختی پر لکھا تھاکہ ’’جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے التزام ہٹانے کے تاریخی فیصلے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ کو مبارکباد دینے سے کیوں بچ رہے ہیں۔ وزیراعلی نے ’ٹکڑے ٹکڑے گینگ کی فائل چھپا دی ہے۔ کیجریوال کی 370 پر حمایت مصنوعی ہے‘‘۔
گپتا نے صحافیوں کو بتایاکہ ’’پورے سیشن کے لئے حزب اختلاف کے رہنما کو معطل کر دینا صحیح طریقہ نہیں ہے‘‘۔
دہلی اسمبلی: وجیندر گپتا مانسون اجلاس سے معطل - undefined
دہلی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما وجیندر گپتا کو ایوان میں غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر صدر رام نواس گوئل نے جمعہ کے روز پورے مانسون اجلاس کے لیے معطل کر دیا ہے۔