بتایا جا رہا ہے کہ چند شر پسندوں نے بی جے پی کے ایک رہنما کے گھر جا کر نہ صرف ان کے لیے ناخوشگوار کلمات کا استعمال کیا بلکہ ان سے بی جے پی جھوڑنے یا داڑھی منڈوانے شرط رکھی۔
اطلاعات کے مطابق جعفرآباد علاقے کے رہنے والے ساجد علی بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی امور کے نائب صدر ہیں۔ نائب صدر ہونے کی حیثیت سے وہ پارٹی کے ہر سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔وہ پارٹی کے قومی سطح کے تقاریب میں بھی حصہ لیتے ہیں۔
ساجد علی کا کہنا ہے کہ دیر شب جب تمام لوگ سو چکے تھے وہ اس وقت بازار سے لوٹ رہے تھے اسی دوران چند شر پسند ان کی گلی میں پہنچے اور ان کے ساتھ بحث کرتے ہوئے ناشائستہ کلمات کا استعمال کرنے لگے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ شر پسندوں نے نہ صرف انہیں بلکہ وزیر اعظم، اور پارٹی کے دوسرے رہنماؤں کے لیے بھی نازیبا کلمات کا استعمال کیا۔
ساجد علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے حالیہ دنوں میں علاقے کے بہت سے مسلم نوجوانوں کو بی جے پی میں شامل کروایا ہے اسی وجہ سے بہت سے لوگ ان سے خفا ہیں۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا ہےکہ کسی کے مشتعل کرنے پر شرپسندوں نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی ہے۔