ETV Bharat / state

Naqvi on Mahmood Madani statement 'ہر چھ آٹھ مہینے میں کچھ لوگ فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں'

جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے کہا کہ بھارت مسلمانوں کی جائے پیدائش ہے۔ اس بیان پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما مختار عباس نقوی نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر چھ آٹھ مہینے میں کچھ لوگ بلاوجہ فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 12, 2023, 9:01 AM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما مختار عباس نقوی

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کے بیان پر سابق مرکزی وزیر و بھارتیہ جنتا پارٹی(ی بی جے پی) کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہر چھ آٹھ مہینے کے بعد کچھ لوگ ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سب کا ہے اور یہ کس نے کہا کہ بھارت صرف ایک شخص کا ہے، بھارت میں ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی سبھی رہتے ہیں۔ اس پر بحث کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ موہن بھاگوت نے ایسا کچھ کہا ہی نہیں ہے۔ مختار عباس نقوی نے کہا کہ کس نے کہا ہے کہ بھارت ان کا ہے۔۔؟ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جو بھی ترقی ہورہی ہے اس میں سب کا ہاتھ ہے۔ ملک کی ترقی میں ہر بھارتی کا ہاتھ ہے۔ ان لوگوں کے پاس کوئی موضوع نہیں ہے اس لیے یہ ماحول کو خراب کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کو غیر ضروری موضوع کو مدعا بنانے کی عادت ہوتی ہے۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کئی الزامات لگائے تھے، جس پر مختار عباس نقوی نے کہا کہ لوک سبھا ہو یا راجیہ سبھا، وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بات ثابت کر دی ہے کہ سچائی کو شکست نہیں دی جا سکتی ہے۔ کانگریس اور اس کے قائدین بغیر منطق اور بغیر حقائق کے تنقید کرتے ہیں۔ آسام میں کم عمر میں شادی کے خلاف ہو رہی کارروائی پر بات کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ تین طلاق یا بچوں کی شادی جیسی برائیوں پر ملک میں ہمیشہ بہتری آئی ہے۔ کچھ لوگ ہمیشہ اس کی مخالفت کرتے ہیں اور کچھ اس کی حمایت کرتے ہیں۔ نقوی نے کہا کہ کانگریس کے مدعے اور الزامات من گھڑت ہیں۔ وہ مدعے ہٹ اینڈ رن کا کھیل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا بھارت-تیرا بھارت کر کے ہم ماحول کو خراب کر رہے ہیں، جس سے عوام کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ چاہے وہ انتخابات یا 2024 کو دیکھ کر ماحول بنارہے ہو لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس سے مودی حکومت اور ان کی مقبولیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : Naqvi Praises PM Modi نہ سچ پریشان ہوسکتا ہے، نہ اسے شکست دی جاسکتی ہے: نقوی

Jamiat Ulema e Hind Meeting 'یہ ملک جتنا وزیر اعظم مودی اور موہن بھاگوت کا ہے اتنا ہی محمود مدنی کا بھی ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.