ETV Bharat / state

کورونا وبا ختم ہونے تک بی جے پی کارکن خدمت خلق کا کام جاری رکھیں گے :بدھوڑی

author img

By

Published : Sep 20, 2020, 8:43 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذریعہ 14 سے 20 ستمبر تک منعقد کئے گئے سیوا سپتاہ کے آخری روز دہلی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رامویر سنگھ بیدھوڑی نے اتوار کے روز بڑی تعداد میں دیویانگوں میں تپہیہ سائکلیں تقسیم کیں۔

کورونا وبا ختم ہونے تک بی جے پی کارکن خدمت خلق کا کام جاری رکھیں گے :بدھوڑی
کورونا وبا ختم ہونے تک بی جے پی کارکن خدمت خلق کا کام جاری رکھیں گے :بدھوڑی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذریعہ 14 سے 20 ستمبر تک منعقد کئے گئے سیوا سپتاہ کے آخری روز دہلی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رامویر سنگھ بیدھوڑی نے اتوار کے روز بڑی تعداد میں دیویانگوں میں تپہیہ سائکلیں تقسیم کیں۔
سنگم وہار کے تغلق آباد میں منعقدہ اس پروگرام کا اہتمام سابق ایم ایل اے ایس سی ایل گپتا نے کیا ۔ اس موقع پر مسٹر بدھوڑی نے کہا کہ 'اگرچہ آج مسٹر مودی کی سالگرہ کے موقع پر منعقد سیوا سپتاہ کا آج آخری دن ہے لیکن کورونا وبا کے دوبارہ بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر بی جے پی کارکن تب تک خدمت خلق کا کا م جاری رکھیں گے جب تک اس وبا پر پوری طرح قابو نہ پالیا جائے۔

بدھوڑی اور گپتا کے علاوہ جنوبی دہلی کے ضلعی بی جے پی صدر روہتش کمار ایڈووکیٹ اور ڈویژنل صدر دھرمیندر مشرا بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.