ETV Bharat / state

Meat Shop Closed بی جے پی کونسلر نے گوشت کی دکانوں کو بند کرایا، ویڈیو وائرل - Dehli Meat Shop

دہلی کے ویسٹ ونود نگر وارڈ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کونسلر رویندر سنگھ نیگی ایک وائرل ویڈیو میں اپنے علاقے کی گوشت دکانیں بند کرواتے نظر آرہے ہیں اور انہوں نے دکانداروں سے نوارتری کے نو دن تک دکانیں بند کرنے کو بھی کہا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 12:53 PM IST

نئی دہلی: نوراتری تہوار کے دوران ملک کی کئی ریاستوں میں گوشت کی دکانیں بھی 9 دن کے لیے بند کرنے کی ہدایت دی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے کافی سیاست ہوتی ہے۔ وہیں دہلی کے پٹپر گنج اسمبلی حلقہ کے ویسٹ ونود نگر وارڈ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کونسلر رویندر سنگھ نیگی کو نوراتری کے دوران اپنے وارڈ میں گوشت کی دکانیں بند کرواتے ہوئے دیکھا گیا۔ بی جے پی کونسلر کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ دکانداروں سے گوشت کی دکانیں بند کرنے کو کہہ رہے ہیں اور نوراتری کے دوران گوشت کی دکانیں نہ کھولنے کو کہہ رہے ہیں۔ اس دوران دکانداروں نے یہ بھی کہا کہ ہماری دکان پہلے ہی بند ہے اور دکان کے کام سے شٹر کھول رکھا ہے۔

بی جے پی کونسلر نے گوشت کی دکانوں کو بندکرایا، ویڈیو وائرل

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کسی لیڈر نے دہلی میں گوشت کی دکانوں کو لے کر ایسا کیا ہو۔ گزشتہ سال جنوبی دہلی کے سابق میئر مکیش سوریا نے بھی گوشت کی دکانیں 9 دن تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا تھا۔ جس کے بعد کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ تاہم اس مرتبہ کارپوریشن کی جانب سے گوشت کی دکانوں کو ایسا کوئی ایسی ہدایت نہیں دی گئی۔ بی جے پی رہنما کی اس ویڈیو پر متعدد افراد اپنے ردعمل کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر کچھ لوگ اس کی حمایت کر رہے ہیں تو کچھ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ پچھلی مرتبہ جب کارپوریشن میں بی جے پی کی حکومت تھی تو کارپوریشن کی جانب سے گوشت کی دکانوں کو لے کر کئی احکامات جاری کیے گئے تھے، لیکن اس مرتبہ ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: AIMIM Delhi President Reaction on Meat Shops: نوراتری پر گوشت پر پابندی تو رمضان میں شراب پر کیوں نہیں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.