ETV Bharat / state

Manish Sisodia Alleges BJP Conspiring To Kill Kejriwal بی جے پی نے کیجریوال کو قتل کرنے کی سازش کی، سسودیا - منیش سسودیا کا منوج تیواری پر سنگین الزام

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ بی جے پی گجرات اور دہلی کارپوریشن انتخابات میں اپنی شکست سے اتنی خوفزدہ ہے کہ اس نے اب وزیر اعلی اروند کیجریوال کو قتل کرنے کی سازش شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایم پی منوج تیواری کھلے عام اروند کیجریوال کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔Manish Sisodia alleges BJP conspiring to kill Kejriwal

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 25, 2022, 3:25 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) گجرات اور دہلی کارپوریشن انتخابات میں اپنی شکست سے اتنی خوفزدہ ہے کہ اس نے اب وزیر اعلی اروند کیجریوال کو قتل کرنے کی سازش شروع کر دی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سسودیا نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گجرات اور کارپوریشن کھونے کے خوف سے تنگ آکر بی جے پی اب پارٹی کے قومی کنوینر کیجریوال کو مارنے کی سازش کر رہی ہے۔Manish Sisodia alleges BJP conspiring to kill Kejriwal

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایم پی منوج تیواری کھلے عام اروند کیجریوال کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ کیجریوال کو بدنام کرنے کی بی جے پی کی تمام سازشیں ناکام ہونے کے بعد اب وہ انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ کو کھلے عام جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے، انہیں گرفتار کرکے یہ پوچھنا چاہئے کہ انہیں اس سازش کے بارے میں کیا معلوم تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن اور گجرات اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو زبردست عوامی حمایت مل رہی ہے۔ اس کی وجہ سے بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔ ایسے میں شکست کا خوف بی جے پی پر اس حد تک حاوی ہو گیا ہے کہ وہ بوکھلا گئی ہے۔ اس الیکشن سے پہلے بی جے پی والوں نے کیجریوال کو بدنام کرنے کی بہت سازشیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ کیجریوال پر حملہ ہوسکتا ہے۔ بڑا سوال یہ ہے کہ تیواری کو کیسے پتہ چلا کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال پر حملہ ہو سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اس معاملے کی شکایت الیکشن کمیشن سے کریں گے۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گے اور کیجریوال کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے بی جے پی ایم پی تیواری کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Satyendar Jain Viral Video ڈاکٹر نے ستیندر کو فزیو تھراپی علاج کا مشورہ دیا، سسودیا کا دعویٰ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.