ETV Bharat / state

BJP Afraid of Bharat Jodo Yatra  بی جے پی بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی سے پریشان: کانگریس

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 6:35 PM IST

کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کانگریس کی ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کی کامیابی سے پریشان ہے، اس لیے بی جی پی لیڈران اشتعال انگیز الزامات عائد کرکے پارٹی لیڈر راہل گاندھی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ Bharat jodo yatra, Congress Slams BJP

بی جے پی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی کامیابی سے پریشان: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس کے ترجمان گورو بلبھ نے نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’راہل گاندھی کی قیادت میں جاری یاترا میں شرکت کے لیے تمل ناڈو اور کیرالہ میں بھیڑ جمع ہونے سے بی جے پی کے پسینے چھوٹ گئے ہیں۔ اس یاترا کو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے، اس لیے بی جے پی جھوٹ بول کر یاترا کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور سچ کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اسے اس کام میں کامیابی نہیں مل رہی ہے۔‘‘ Cong Accuses BJP of Spreading Lies Regarding Bharat jodo yatra

گورو نے مزید کہا کہ ’’مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی جھوٹ بول رہی ہیں کہ راہل گاندھی نے یاترا شروع کرنے سے پہلے کنیا کماری میں وویکانند میموریل کا دورہ نہیں کیا۔‘‘‘ انہوں نے کہا کہ گاندھی نے وویکانند میموریل پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ہی ’’ہندوستان جوڑو یاترا‘‘ کا آغاز کیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ ’’اسی طرح بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گاندھی یاترا کے دوران نہ تو لوگوں سے مل رہے ہیں اور نہ ہی عوامی میٹنگیں کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے اس دعوے کو ’’سب سے بڑا جھوٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’گاندھی مسلسل پریس سے خطاب کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران وہ کئی بار پریس کانفرنس منعقد کر کے کئی عوامی جلسوں سے خطاب کر چکے ہیں۔‘‘ BJP Afraid of Bharat Jodo Yatra claims Congress

کانگریس ترجمان نے بی جے پی کو ’’بھارت توڑنے والی طاقت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ 2014 سے مسلسل بھارت توڑو یاترا میں ہے اور کانگریس نے اس کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت جوڑو یاترا شروع کی ہے، جس کی کامیابی کے ڈر سے وہ سچائی کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں ہندوستان کو توڑنے کا نظریہ رکھنے والوں نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور اب وہ بھارت جوڑو یاترا کو بدستور ملنے والی حمایت سے گھبرا کر جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔Cong On bharat Jodo yatra

گورو کا کہنا ہے کہ ’’بھارت جوڑو یاتر ا کا اب تک 200 کلومیٹر کا سفر مکمل ہو چکا ہے اور اب اس کا صرف 3570 کلومیٹر سفر باقی ہے۔ جو لوگ 2014 سے بھارت توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ بھارت جوڑو یاترا کے 12، 14 دنوں کے سفر سے ہی خوفزدہ ہو گئے ہیں اور جھوٹ پھیلا رہے ہیں، لیکن انہیں اس میں کامیابی نہیں مل رہی ہے۔‘‘Rahul Gandhi and Bharat jodo yatra

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.