ETV Bharat / state

BJD to support Delhi services Bill بی جے ڈی دہلی ترمیمی بل کی حمایت کرے گا - BJD to support Delhi services Bill in Parliament

اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک کی قیادت والا بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) 'نیشنل کیپیٹل ٹیریٹری آف دہلی (ترمیمی) بل 2023' کی منظوری کی حمایت کرے گا اور اپوزیشن کی طرف سے لائے گئے عدم اعتماد کی تحریک کی مخالفت کرے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 1, 2023, 11:02 PM IST

نئی دہلی: اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک کی قیادت والا بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) 'نیشنل کیپیٹل ٹیریٹری آف دہلی (ترمیمی) بل 2023' کی منظوری کی حمایت کرے گا اور اپوزیشن کی طرف سے لائے گئے عدم اعتماد کی تحریک کی مخالفت کرے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں بی جے ڈی کے تمام راجیہ سبھا اور لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ کو تین لائنوں کا وہپ جاری کیا گیا ہے کہ وہ ایوان میں موجود رہیں اور مذکورہ کام کریں۔

واضح رہے کہ حزب اختلاف کی شدید مخالفت کے درمیان حکومت نے منگل کے روز 'نیشنل کیپیٹل ٹیریٹری آف دہلی (ترمیمی) بل 2023' کو ایوان میں بحث اور منظوری کے لیے لوک سبھا میں پیش کیا۔ بل میں دہلی حکومت کے افسران کے تبادلے اور تقرری پر لیفٹیننٹ گورنر کے کنٹرول سے متعلق دفعات ہیں، جس کی عام آدمی پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں مخالفت کر رہی ہیں۔ یہ بل اس سلسلے میں جاری کردہ آرڈیننس کی جگہ پر لایا گیا ہے۔ لوک سبھا میں مانسون اجلاس کے اختتام پر 8، 9 اور 10 اگست کو مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے 'انڈیا' اتحاد کی طرف سے لائی گئی تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوگی۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.