ہائی تھرمل پاور پلانٹس میں پیداوار کے دوران درجہ حرارت 700 ڈگری سنٹی گریڈ سے زیادہ چلایا جاتا ہے۔ انھیں ’ایڈوانس الٹرا سپرکریٹیکل پلانٹ‘ کہا جاتا ہے۔ ایسے ہندوستانی پلانٹوں کی تنظیم ایڈوانس الٹرا سپرکریٹیکل (اے یو ایس سی) کنسورٹیم نے ان پلانٹس کے روٹر کو بنانے میں استعمال کیلئے نکیل پر مبنی الائے(دھاتوں کا مرکب) 617 ایم کا انتخاب کیا ہے جو ملک میں بھی آسانی سے دستیاب ہوسکے گا ، لیکن ان روٹرکے ٹسٹ کی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان کی سرٹیفیکیشن میں رکاوٹ آرہی تھی۔
بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمیٹڈ (بی ایچ ای ایل) نے محکمہ سائنس اینڈ ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کی مدد سے ان روٹرز کی جانچ کی سہولت تیار کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔ بھیل کے پاس کئی تھرمل پاور پلانٹس کی کامیابی کے ساتھ بنانے کا تجربہ ہے۔ یہ ’ہائی ٹمپریچر اسپن ٹسٹ رگ‘ حیدرآباد میں تیار کیا جائے گا۔ یہاں بہت زیادہ درجہ حرارت اور دباؤ کی وجہ سے 617 ایم الائے سے تیار روٹر پر پڑنے والے اثرات کا مطالعہ کیا جائے گا اور یہ دیکھا جائے گا کہ روٹر اس دباؤ کو کتنے وقت تک برداشت کرسکتا ہے۔
ڈی ایس ٹی نے بتایا کہ اس ٹسٹ سنٹر میں ، نو ہزار کلو گرام وزنی روٹر کی کارکردگی 800 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور فی منٹ 3،600 گردش پر تجزیہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی طویل عرصے تک مسلسل کام کرنے کی ان کی کارکردگی کا بھی اندازہ لگایا جائے گا۔