ETV Bharat / state

بی ایم ایس کی جانب سے بیداری مہم جلد شروع - بی ایم ایس کی جانب سے بیداری مہم جلد شروع

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے وابستہ ٹریڈ یونین بھارتیہ مزدور سنگھ۔( بی ایم ایس) نے آئندہ ماہ سے مزدوروں میں آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

بی ایم ایس کی جانب سے بیداری مہم جلد شروع
author img

By

Published : May 27, 2020, 9:47 PM IST

اس میں کوویڈ کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے سلسلے میں ورکشاپس اور سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا اور تارکین وطن مزدوروں کی مدد کی جاسکے گی۔

بی ایم ایس کے جنرل سکریٹری ورجیش اپادھیائے نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ بی ایم ایس کے قومی سطح پر منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس اجلاس میں قومی ، ریاستی اور ضلعی سطح کے عہدیداروں نے حصہ لیا۔

اجلاس میں مہاماری کی وجہ سے تارکین وطن مزدوروں سے متعلق امور ، تنخواہ کی عدم ادائیگی ، روزگار میں کمی اور ذریعہ معاش سے متعلق بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں مزدور قوانین کو کمزور کرنے کی متعدد ریاستوں کی کوششوں کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور ان کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں کارکنوں کو بدلتے حالات کے مطابق آگاہ کرنے کے لئے مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ مہم اگلے ماہ یکم جون سے 15 جون تک جاری رہے گی۔

اس مہم کے تحت ملک بھر میں سیمینار اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ مہم کے دوران ، بی ایم ایس کے کارکنان ذاتی سطح پر کارکنوں سے رابطہ کریں گے اور ان کی مشکلات کو حل کرنے میں تعاون کریں گے۔

مہم کے آخری مرحلے میں ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ممبروں سے رابطہ کیا جائے گا اور انہیں مزدوروں کی پریشانیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.